
سنیہ عمران/ بہاول پور
مدینہ جب جب جانا ہواتوانہوں نے مہمان نوازی میں کوئی کثرنہیں چھوڑی ۔ شروع سے ہی وہ بہت باوقارپرسنالٹی کےمالک تھے، رکھ رکھاؤ والے مہمان نواز۔
اس بارمدینہ گئے تووہی مسکراتا چہرہ اورگرم جوش ویلکم تھا۔ تین دن ان کی سنگت میں کیسےگزرے پتاہی نہیں چلا۔ اس بار بھی مہمان نوازی اور زیارتیں کرانے کا اجر انہوں نے ہی سمیٹا ، دل کے کسی گوشے میں خیال تک نہ تھا کہ یہ ان کےساتھ گزرنے والےآخری لمحات اوردن ہیں اورآخری بارہی ہم ان کی محبت ومہمان نوازی سےفیض یاب ہو رہےہیں پھرجب کبھی اس مقدس شہر میں آنا ہوگا توآپ یہاں کی آغوش میں سوئے ہوئے ملیں گے ۔
پردیس کی مشکلات کوبھی پر دیسی سمجھ سکتا ہےاور پیچھےرہ جانے والوں کی مشکلات کو پیچھے رہ جانے والے۔ دنوں ہی اپنے اپنے مقام پردرست ہوتے ہیں۔ بڑا ظالم ہے یہ رزق کا چکرکتنوں کو جدائی کی بھٹی میں سلگا گیا اورزندگی کے کتنے خوب صورت پل بنا محسوس کیے گزرجاتے ہیں۔
ان کے آخری دیدارسےدستبرداری کے بدلے جنت البقیع ان کی منتظرتھی۔(الحمد للہ )بھابھی نے اسے سمجھا اورکاغذات سائن کرکے تدفین کی اجازت دے دی اوران کو اس سعادت سے محروم نہ کیا ۔
ان کے آخری دیدارکی محرومی کا غم اپنی جگہ پران پررشک بھی آتا ہے کہ حرم کےامام نےنماز جنازہ پڑھائی اورلاکھوں لوگوں نےان کی نماز جنازہ ادا کی جنت البقیع میں اللہ تعالی ان کولحد دی اور وہ پاکیزہ شہرہی نے ان کو ا پنی آغوش میں سمیٹ لیا ۔
ساتھی کی جدائی اورپیارے کی جدائی جو سہے وہی سمجھ سکتا ہے۔الفاظ کتنے ہی پیارے اور محترم ہوں کاغذ پروہ قرض نہیں اتارسکتے۔
اللہ تعالی ان کی اہلیہ ان کی بیٹی اورتمام اقارب کوصبر دے،سکینت دے اوربہترین اجر سے نوازے(آمین ثمہ آمین )ان کی بیٹی کو ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائےاوراللہ تعالیٰ ان کے تمام گھر والوں کے لیے کافی ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ بھائی جان کو جنت کے اعلیٰ علیین میں سے کرے۔ ہماری دلی نیک گواہیوں کوان کے حق میں قبول فرمائے۔ آمین ثمہ آمین



































