
سنیہ عمران
آج کےدورمیں کیا ہردورمیں ہی عورت کی مظلومیت کی داستانیں بڑی مشہوررہی ہیں۔ ایک عورت اگرمردپرالزام لگاتی ہےتوبڑی آسانی اسےتسلیم
کرلیا جاتا ہے بلاتحقیق۔ ہربارمرد ہی غلط ہوسکتا کہیں ایسا نہیں ،کہیں عورت بھی ہوسکتی ہے۔
کہیں کہیں مرد واقعی بیچارہ ہوتا ہے،کچھ چیزیں واقعی اس کےاختیارمیں نہیں ہوتیں ،رشتے نبھانےکےچکر میں ڈھول بن جاتا ہےکبھی ادھر سے پیٹا جاتا ہےکبھی ادھرسے۔ میں یہ نہیں کہتی کہ مرد بہت اچھےہیں اوروہ عورت سے کی گئی زیادتیوں سے مبراہیں، مرد بھی استحصال کرتے ہیں پرجتناعورت عورت کےحقوق کا استحصال کرتی ہے،مرد اس کےعشر عشیر بھی نہیں ۔عورت خواہ ساس کی صورت ہو،بھابھی کی صورت ہو ، کسی بھی حوالے سےہو جب دشمنی پراتر آئےتو ایسی ایسی چالیں چلتی ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے۔
انسانیت ہی شرماجاتی ہے،ٓبہت سےمسائل اورمصائب ایسےہیں جن کا تعلق خود عورت سےہے اوروہ اس کے پیدا کردہ ہیں۔معاشرے کے بےشمارمسائل کا تعلق مرد سے نہیں ہے خود خواتین ہی سےہے،لہٰذا اس کی اصلاح خود خواتین کو ہی کرنی ہےاور اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات سے آراستہ ہوا جائے اوراللہ کے احکام اور سنت نبو ی پرعمل کیا جائے۔خوف خدا اختیار کیا جائے ،اسی میں بھلائی اور آخرت میں نجات ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق 95 فیصد خواتین اپنی ہی ہم جنس سےغیرمحفوظ محسوس کرتی ہیں۔ یہ باتیں کہنےمیں اتنی بڑی نہیں لیکن یہ باتیں سوچی جائیں توبڑی اہمیت کی حامل ہیں ۔اگرعورت عورت کو برداشت کرے،ایک دوسرے کیلئے حسن اخلاق ان کا وصف توتومردوں کےاس معاشرے میں عورت اپنے جائزحقوق حاصل کرنےمیں کافی حدتک کامیاب ہوسکتی ہے۔عورت سے ہوں نالاں عورت کبھی عورت سے رعایت نہیں کرتی ۔



































