جماعت اسلامی بہاولپور کا خواتین کنونشن

 رپورٹ :سنیہ عمران /بہاولپور

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپورمیں فلسطین سےاظہارٓیکجہتی اوربہاولپورکےحقوق کے لئےعظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کئی دنوں

سےمرکزی قیادت کی آمد کی تیاریاں جاری تھیں،اسٹیڈیم میں قیادت ہمیشہ کی طرح اس طرح داخل ہوئی کہ ان کےآنے پر نہ کوئی ہنگامہ ہوا اورنہ کسی کو کوئی تکلیف۔

چاروں طرف پنڈال جماعت کےبینرزاورقرآنی آیات کےپینا فلیکس سےسجایا گیا تھا جو کہ جماعت اورقیادت سےمحبت کے جذبے کومزید ابھاررہے تھے اور روح کو گرما رہے تھے۔ پروگرام کاباقاعدہ آغازفوزیہ اسحاق کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

نعت رسول مقبول پیش کرنے کا شرف شاہینہ جلیل کو حاصل ہوا۔درس قران کے لئے اسمبلی سے قرآن کریم کی تعلیم کا بل پاس کروانے والےمرد مجاہد ڈاکٹر سید وسیم اختر کی اہلیہ سیاسی سیل جنوبی پنجاب کی نگران ڈاکٹر ثمینہ روحی کو دعوت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ کا شکر گزارہونا چاہیے کہ اس نے ہم سب کواپنی خاطر جمع ہونے کامو قع دیا۔

 انہوں نے کہا کہ اگرہم فلسطین کا ساتھ دینا چاہتے ہیں تواس کے لئےضروری ہے کہ ہم اقتدار نیک اور دیانت دار لوگوں کے ہاتھ میں دیں تاکہ وہ اسرائیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرکہہ سکیں کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 فلسطین نبیوں کی مقدس سرزمین ، قبلہ اول بیت المقدس کےلئے لڑ رہے ہیں ،آج اسرائیل کی جتنی بھی سازشیں ہیں اس دیں کومٹانے کےلئے ہیں اور اس کا اگلا ٹارگٹ ایران اور پاکستان ہےیعنی میں اور آپ اوراس سے بچنے کے لیے اللہ تعالٰی نے ایک ہی راستہ بتایا ہےاوروہ ہے اسلام کا نفاذ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں پہلا ایمان عورت کا 'غزوہ احد کا دن ام عمارہ کا۔ آپ میں سے کوئی کمزور نہیں۔ اسلام کے نفاذ کے لیے اٹھ کر کھڑے ہوں تو پاکستان بھی مضبوط ہے ، فلسطین بھی آزاد ہے اور مستقبل مسلمانوں کا ہے۔

 فلسطین کے حالات سے آگاہی دینے کے لئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور نگران امر خارجہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹرسمیعہ راحیل قاضی کو مدعو کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور اسلامی تہذیب کاشہر ہے۔ ہم نےپھر سے اسے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اج جماعت اسلامی کے جھنڈوں کی بہار دیکھ کرجوخوبصورت منظر نظرآرہا ہے،اسے تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بڑی خوبصورت حدیث بیان کی کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کا دین نافذ کرنے کے لیے اکھٹے ہوتے ہیں ،اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کی مہمان نوازی کرے گا۔

سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ ہم سب بھی اللہ کی خاطر دین کے نفاذ کی کوشش کرنےآئی ہیں۔سب نے یہ تین الفاظ یاد رکھنے ہیں ہم بندے اللہ کے ہیں، یہ زمین اللہ کی ہے اور نظام بھی اللہ کا ہونا چاہیے۔

قیمہ پاکستان حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹرحمیراطارق نےاہلیان بہاولپور سےمخاطب ہوکرکہا کہ اللہ تعالٰی نےہمیں اپنا نائب بنایا تاکہ ہم کرسی صدارت اور کرسی عدالت پراللہ ہی کے حکم کے مطابق فیصلے کریں لیکن آج حکمرانوں کے ہاتھوں پانامہ لیکس،سٹیل ملز کا سودا ،پی آئی اے اور شوگرملز کی کرپشن کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہر پیدا ہونے والا بچہ دو لاکھ سولہ ہزار کا مقروض ہے۔ غریب بھوک کےہاتھوں خودکشی پر مجبور ہے،جبکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

اس نافذ کردہ نظام نے ہمیں ٹوٹتا ہوا خاندانی نظام اور ٹرانس جینڈر جیسی آلائشات دیں اورڈاکٹر عافیہ صدیقی کوظالموں کی جیل میں پہنچا دیا۔جماعت اسلامی کا مقصد اسلامی جمہوری ریاست قائم کرنا ہے۔ ہم آمریت اورزیر ذمین سرگرمیوں کو درست نہیں سمجھتے اور نہ ہم فرقہ پرست اور مسلکی جماعت ہیں بلکہ جماعت اسلامی ایک ایسی دینی اورسیاسی جماعت ہے جوخواتین کے لیےواضح منشور رکھتی ہے۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو'تعلیم سستی ہو،میرٹ پر نوکری ملے، بنیادی حقوق حاصل ہوں،علاج مفت ہو ،بجلی اور گیس کی قیمتیں واپس ہوجائیں تو اس کے لئے کرپشن زدہ عناصر کومسترد کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی بے داغ اور کرپشن سے پاک قیادت پراعتماد کرنا ہوگا کیونکہ موجودہ حالات میں حل صرف جماعت اسلامی ہی ہے۔ انہوں نےخواتین کنونشن کے کامیاب انعقاد پر ذمہ داران کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔

نصرا للہ خان ناصر امیدوار 253 نےکہاکہ بہاولپور مختلف مسائل میں گھرابواہےاورکسی بھی قیادت نے جیتنے کےبعد نہ انہیں حل کیا،نہ دوبارہ شکل دکھائی۔ہم انشاء اللہ کل بھی آپ کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

کامران ملک امیدوار قومی اسمبلی نےکہا کہ عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری جیسےمسائل کا سامنا ہے، اب عوام کےمسائل کا حل ترازومیں ہےاور انشااللہ ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے شرکاء کا شکریہ اداکیا اورسید ڈاکٹر وسیم اخترکی خدمات کو سراہتےہوئےکہا کہ وہ بہاولپورکےماتھےکاجھومرتھے۔انہوں نےاہلیان بہاولپور کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا اورانہوں نے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ سے بڑی امید ہے کہ جس طرح آج ہماری سب بہنوں نے بھر پورساتھ کا یقین دلایا ہےآئندہ بھی ساتھ دیں گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق نے قیمہ ڈاکٹر حمیرا طارق،صوبائی ناظمہ تسنیم سرور ،ناظمہ ضلع عظمٰی نعیم اور نگران سیاسی سیل ڈاکٹر ثمینہ روحی اور دیگر ذمہ داران کو اس کامیاب کنونشن پہ مبارکباد دی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ بہاولپورکی تاریخ نے کبھی آج سےپہلے وہ سورج نہیں دیکھا ہو گاجب اتنی بڑی تعداد میں خواتین اکھٹی ہوئی ہوں۔ انہوں نے شرکائ  کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے تمام مسائل کا حل ترازو میں ہے اور کہا کہ ہم فلسطین کی عوام کے ساتھ ہیں اورہم اسماعیل ہنیہ کےذریعے اس کوریج کوغزہ میں دکھائیں گے کہ بہاولپور کی مائیں اور بیٹیاں اوربہنیں ان کے ساتھ ہیں۔ ان کے غم کو دل سے محسوس کرتے ہوئےاکھٹی ہوئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا آنا قبول فرمائے۔

انہوں نے الیکشن جماعت اسلامی کی طرف سے کھڑے ہونےوالے تینوں امیدواران کا تعارف دیتے ہوئےکہا کہ آپ ان پربلا جھجھک اعتماد کریں۔ ہم نے ان پر مکمل اعتماد کرکے ٹکٹ دیا ہے۔ یہ ہر گزآپ کو مایوس نہیں کریں گے، یہ مرحوم ڈاکٹر سید وسیم اختر کے نما ئندہ ہیں۔

 سید زیشان اخترامیدوار پی پی 254 امیرضلع نے بھی تمام ذمہ داران کو کامیاب کنونشن پر مبارکباد دی۔ شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کی پر خلوص دعا سےپروگرام اختتام پذیر ہوا۔یوں سب بہترین کنونشن کی خوب صورت یادیں اوردلوں میں قیادت کا بھر پور ساتھ دینے کا جذبہ لیے گھروں کو لوٹ گئے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے