
سنیہ عمران
نتیجہ جوبھی آئےبہرحال کچھ چیزوں کااظہار ہونا ضروری ہے،نظم جماعت نےبہترین ٹرینگ کی، پولنگ بو تھ پر کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوئی ۔
الحمدللہ اورپولنگ بوتھ پربھی ذمہ داران نےبہترین ذمہ داری نبھائی الحمدللہ ۔ اللہ تعالیٰ سب کو دنیاوآخرت میں بہترین اجرسےنوازے ۔ آمین ثمہ آمین ۔
آپ سب اس بات کایقین رکھیں کہ آپ سب نےحق کاساتھ دے کرآخرت بچائی ہے ۔
اور آزمائیشوں کی کئی شکلیں ہوتی ہیں اوراللہ تعالیٰ کی راہ میں چلنےوالوں کے لیے راستے کٹھن ہی رہےہیں ۔تاریخ گواہ ہے ہم سب سےتو رب رحیم کا احسان ہےکہ کوئی قربا نی لی ہی نہیں گئی۔
اپنا حو صلہ بلند رکھیےا،پنے نظم کا اپنےافراد کا حو صلہ بلند رکھیےگا،اپنےاخلاق اور کردار کی مثال قائم رکھیے گا، شیطان کا وارکاری ہوگا،اس میں ہم سب نےسرخرو ہونا ہے ۔
بس یہ یاد رکھیے گا کہ رب رحیم کا حکم تھا اس کے دین کی بقا کی حفاظت کرنا ہم نےبس اس کی اطاعت میں حکم خداوندی اس جدوجہد کی صورت میں کی ہےاور ہم اللہ تعالیٰ سے اجر کے مستحق ہیں۔ انشاء اللہ ۔ اللہ تعالی کسی اور صورت میں نوازے گا ۔
اللہ تعالی ہم سب کی کاوشوں کوقبول فر مائے اور دنیاو آخرت میں بہترین کامیابیوں سے نوازےآمین ثمہ آمین ۔ آخرت کی فتح ہی اصل فتح ہے اور بس ہر طرح کے حالات میں اپنے عظیم لیڈروں کا کردار یاد رکھیے گا ۔
حق وباطل کی جنگ جاری ہےاورجاری رہے گی ، بس آپ اپنا کام کرتےجائیں فرض کی ادائیگی بڑی قربانیاں مانگتی ہے، روح تک زخمی ہو جاتی ہےپراس میں ثابت قدم رہنے والے اللہ تعالی کے عرش کے سائے کےنیچے ہوں گےاور یہ اللہ کا وعدہ ہےاوربے شک وہ مہربان رب اپنے وعدے کے خلاف نہی جاتا۔
ہم کو ہے ان سے وفا
کی امید جو نہیں
جانتے وفا کیا ہے



































