کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ ثناءجاوید اور گلوکار عمیر جسوال میں علیحدگی کی
افواہیں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
اس خوبصورت جوڑی کے اگر سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر نظر دوڑائی جائے تو دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاو¿نٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں۔
شہرت کی بلندیوں کو چھوتی یہ فنکار جوڑی اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں خوش اور کامیاب نظر آ رہی ہے، مگر اس جوڑی نے حال ہی میں ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔
عمیر اور ثناءکی جانب سے دیے جانے والے اشاروں سے سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ ادھر پرستاروں کی جانب سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کی کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردیدسے فنکار جوڑے نے تاحال نہیں کی۔