
کراچی (شوبز ڈیسک ) اداکارہ مریم نفیس اعظم خان پرفلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانہ کے بعد پی سی بی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے
کرکٹر کی حمایت کی ہے ۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکار ہ نے اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا فلسطین سے متعلق بات کررہی ہے ،لیکن ہم مسلسل منافقت میں جی رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے لیکن اپنے لوگوں کو درست موقف بھی اختیار نہیں کرنے دیتے،مریم نے اعظم خان کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے آپ پر ، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کیلئے ہمدردی پر فخر ہے۔مریم نفیس کی اعظم خان کے حق میںپوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، صارفین اسے بہت پسند کررہے ہیں۔





































