
اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارہ نمرہ خان نے کہاکہ وہ آج بھی والدین کی مرضی سے شادی کرنے پر یقین رکھتی ہیں ۔
اداکارہ نے کہاکہ یہ درست ہے کہ ان کی سابقہ شادی کا تجربہ بہت تلخ تھا اور وہ اگر دوبارہ شادی کریں گی تو والدین کی مرضی کو سامنے رکھیں گی ،لیکن شادی سے پہلے اس شخص کے بارے میں پہلے جاننا چاہوں گی ۔
انہوں نے ان کے سابق شوہر کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی نشہ نہیں کیا اور نہ ہی نشے میں کبھی وڈیو بنائی۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے سابقہ شوہر کے اس طرح کے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں ۔





































