کراچی ( ویب ڈیسک ) عدالت عظمی نے نسلہ ٹاور کوایک ہفتے کے اندر کنٹرولڈ بلاسٹ کرکے گرانے کا حکم دے دیا ۔
عدالت عظمیٰ نے حکم جاری کیا ہے کہ ایمونیشن بلاسٹ سے قریب آبادی ،انسانوں یاعمارتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہیے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں سماعت کی ۔عدالت عظمی نے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر ایمونیشن بلاسٹ کر کے گرانے کا حکم دے دی ۔سپریم کورٹ کی جانب سے ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیاہے ۔
عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کے مالک سے متاثرین کو رقم دلوائیں گے ۔عدالت عظمیٰ نے ضلع شرقی کی انتظامیہ نسلہ ٹاور27اکتوبر تک خالی کرنے کا حکم دیا تھا ۔گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست مسترد تھی ۔