
ام موسی
پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سےمنعقد کیا جانےوالےمقابلہ موسیقی کی پرزورمذمت کرتے ہوئے اپنی آوازعوام اورحکومت تک پہنچانا چاہتی ہوں کہ
بحیثیت مسلمان ہمیں علم ہونا چاہیےکہ ہم وہ بہترین امت ہیں کہ جس کے بارے میں خود اللہ پاک نے اپنےکلام پاک میں فرمایا (تم وہ بہترین امت ہو جسے لوگوں کی بھلائی کےلیےاتارا گیا ہےتاکہ تم بھلائی کاحکم دو اور برائی سے روکو۔ القران ) ۔
آس ایت کی روسےہمیں نیکی اوربھلائی پھیلانے اوربرائی سےروکنے والا ہونا چاہیےجبکہ ہم خود شیطان کےآلہ کاربن چکے ہیں۔ مختلف احادیث کی روسے دیکھا جائے توموسیقی اورآلات موسیقی کوشیطانی عمل قراردیا گیاہے ۔بحیثیت مسلمان بحیثیت بہترین امت ہونےکےہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس شیطانی عمل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
ہمارے لیے یہ بات باعث ذلت اور شرمندگی ہےکہ ہم شیطان کے آلہ کار بننے والوں کا ساتھ دیں یا حکومتی سطح پران برائیوں کےپھیلانے پرخاموشی اختیار کریں ۔ خدا نخواستہ کہیں ایسا نہ ہوکہ قیامت کے روز ہماری یہ خاموشی ہمیں عذاب جہنم تک پہنچا دے ۔
دنیاوی معاملات پرغور کیا جائےتوہم تباہی کےدہانے پر کھڑے ہیں،حادثاتی اموات روزانہ ایکسیڈنٹ بارشوں کی صورت میں فصلوں کی تباہی اورکئی مختلف قسم کےعذاب یاآزمائشوں کےگھیرے میں ہیں ، میرے ذہن میں بار بار ایک ہی بات نہ جانے کیوں آرہی ہے کہ ہم سے پہلے کئی اقوام گزری ہیں ۔ تمام قوموں میں ہرگناہ ،ہربرائی پائی جاتی تھی جب کہ یہ بات لکھتےہوئے مجھے انتہائی شرمندگی اورذلت محسوس ہو رہی ہے کہ ہم ایسی بد نصیب قوم بن چکے ہیں جن میں تمام گناہ اورتمام برائیاں اکٹھی ہو کرسر اٹھا رہی ہیں ۔ کہیں ایسا نہ ہوکہ ان تمام برائیوں اورگناہوں کےباعث اللہ پاک کے تمام عذاب مسلسل اور اکٹھے ہم پر نازل کر دیےجائیں ۔
خداراابھی بھی وقت ہے،بحیثیت مسلمان اوربحیثیت امت محمدی ہوش کےناخن لیجئے،صرف عبادات پر اکتفا نہ کیجئے۔ یہ ہماری خام خیالی ہے کہ ہم صرف عبادات کی بنا پربخش دیے جائیں گے۔ میں اپنے عوام کو بیدار کرنا چاہتی ہوں کہ اس کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ اپنی اپنی صلاحیت اور طاقت کے مطابق اپنی آواز اٹھائیں اوراس کی پرزور مذمت کریں ۔گناہ عظیم کے پھیلانے پر ہماری خاموشی ہمارا جرم ثابت ہوگی ۔
ہیں دبے پاؤں کہ کوئی جاگ نہ جائے
غلامی کے اسیروں کی یہی ادا ہوتی ہے
ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا
اس قوم کا حاکم ہی اس کی سزا ہے



































