
ام موسی
زندگی کےسفر میں جب بھی تھکنے لگتی ہو ں،مایوسی جب بھی چاروں طرف سےگھیرلیتی ہے۔ ایمان ڈگمگانے لگتا ہےٓ۔ تب دل کے نہاں خانوں سے
آہ نکلتی ہے۔ اک آواز رب کریم سے اس کا کن فرمانے کی آواز یارب بھی اپنا فضل وکرم فرما ۔ مالک تیری بندی تھکنے لگی ہے ۔ تیرے بندوں کی بے اعتنائی اوربے وفایوں کے بوجھ تلے۔ ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبے کاندھوں سے دکھوں کا بوجھ اٹھا دے۔ میرے مالک تجھ سے تیرے کن کا سوال ہے۔ میرے مالک تیری کمزوربندی تجھ سے تیرے کن کا سوال کرتی ہے۔ یا رب ،میرے مالک ، اے میرے مالک اپنا کرم فرما رحمتوں برکتوں کےخزانے کھول میرےمالک اپنی بندی کے دکھوں کامداوا کر۔ میرے مالک اب تو اپنا کن فرما میرے رب۔
زندگی میں کچھ ایسےلوگوں کاملنا بھی مالک کی عنایات میں سےخاص عنایت ہےناکہ جب آپ لڑکھڑا جائیں تو وہ آپ کو تھام لیں، جب آپ کا ایمان کمزور پڑے تووہ آپ کو مضبوطی دیں کہ ان کے الفاظ آپ کے دل و دماغ کی تشنگی پرابرکرم بن کر برسیں۔
ایسےالفاظ جوساری کلفتوں وگندگیوں اورشیطانی وسوسوں کودھو ڈالیں اور زندگی کےاندھیروں میں جگنو بن کرچمکے۔ میرے مالک میری زندگی میں ان خاص بندوں پراپنا خاص فضل وکرم فرما اوران کے لئےآسانیاں پیدا فرما اور انہیں جنت کا مکین بنا ۔ آمین



































