
ام موسیٰ
پیارے ابو جان کے لیے
ایک مہربان چہرہ جو ہمیشہ میرے لیےگھنی چھاؤں کی طرح رہا ۔زندگی نے جب جب تھکایا بےرحم زمانے نے جب جب رلایا۔ اس مہربان چہرے کی
ایک جھلک نے مجھے پھر جینا سکھایا ۔ مجھےاپنی تکلیفیں چھپا کرمیرے لئے آسانیاں اورسہولیات مہیا کرنےوالے اپنی خواہشات کو قربان کرکے میرے لیے آسانیوں کے پل تعمیر کرنے والے،میرے پیارے ابو جان کا خوب صورت نورانی چہرہ میری امیدوں کا مرکزہے۔
زندگی کے بےرحم تھپیڑوں میں آس، امید اورخوشی کا ذریعہ بننے والےمیرے پیارے ابو جان شدید تھکن اورنہ ختم ہونےوالی اداسیاں مایوسیوں میں گھرا دل تھکن سےبوجھل دل کے غموں اور دکھوں کے بھاری بوجھ کندھوں پرلئے جب بھی اپنے ابوجان کی گود میں سر رکھتی ہوں تولگتا ہےجیسے کسی نخلستان سے گلستان میں پہنچ گئی ہوں تپتی دھوپ میں مسلسل جلنے کےبعد کسی گھنےسائےکی پناہ میں ہونا خود کومحسوس کرنا ایک خوبصورت احساس ہے۔
میرے اللہ میرے مالک میرےاس سائےکواس احساس کو ہمیشہ میرےسرپرقائم رکھنا اپنی پوری آب وتاب سےاس چہرےکوہمیشہ روشن رکھنا میرے لیے۔اپنی رحمتوں برکتوں اورعنایتوں کےخزانے ہمیشہ ان پرکھلےرکھنا میرے مالک اپنی پوری عنایتوں کے ساتھ سے صحت اور سلامتی کی تمام برکتوں کے ساتھ تادیر قائم و دائم رکھنا میرے مہربان رب اس گھنے سائے کو ہمیشہ کے لئےمجھ پر اور ہم سب پر۔ آمین ثم آمین



































