خود کو بدلو تو حالات بدلیں گے

نگہت فرمان

ہم فلسطینیوں کے لیے سوشل میڈیا پر "جہادی" بن جائیں ہم روزان کے لیے مظاہرے کرلیں ،تقاریر کرلیں، کیا یہ کافی ہے ؟ ہم پاکستانی بہت ہی جذباتی قوم

ہیں ، چاردن کے لیے آنسو بہاتے ہیں۔ اس کے بعد بھول جاتے ہیں۔۔

فلسطین کا مسئلہ کوئی آج کا تو ہے نہیں پچھترسال سے زیادہ پرانا ہوگیا ۔  ستاون اسلامی ملک ایک چھوٹےسے اسرائیل کو اس کے مظالم سےنہیں روک سکے اور کیا کریں گے؟ اسرائیل دن بہ دن مضبوط اور ہم سب لوگ کمزور ہوتے جارہے ہیں ۔ ہم حکمرانوں کی بےغیرتی و بے حسی پر آنسو بہاتے ہیں ششدرہیں کہ ان کو نہ معصوم بچوں کےلاشے جھنجھوڑ رہے ہیں ۔ نہ بہنوں کی آہ و فغاں ستا رہی ہیں۔ تاریخ میں جب فلسطینیوں پرڈھائے جانے والے ظلم لکھےجائیں گےتو تاریخ دان یہ بھی لکھے گا کہ اس وقت ستاون مسلم ممالک کے حکمرانوں میں کوئی ایک بھی غیرت مند نہیں تھا۔ سب  صرف لفظوں کی توپیں چلارہے ہیں اوربرادران یوسف کا کردارادا کررہے ہیں ۔ صیہونی مظالم پر تو درندے بھی ان کی درندگی پر حیران ہیں کہ انسان نے تو اس کو بھی مات دےدی لیکن سچ اور تلخ حقیقت  تو یہ ہےہم نے بھی آسان راستہ چنا ہے۔ ہم کچھ عرصہ میں سڑکوں پرجمع ہوتے ہیں شور کرتے ہیں اور پھر خاموشی اپنی اپنی زندگیوں میں مگن ۔

ہمارے رہن سہن میں ہمارے جاگنے بیٹھنے میں کس میں فرق آیا ؟ ہم سوشل میڈیا پرچند جذباتی پوسٹ شئیر کرکے"حق" ادا کررہے ہیں ۔ہمارے کن معاملات میں فرق آیا؟ ہم نے تو اہل غزہ سے کچھ نہیں سیکھا ۔۔نہ ہم قرآن سے اس طرح اپنا رشتہ استوار کر پارہےہیں کہ روح کی غذا قرآن بن جائے،نہ ہم اپنی زندگیوں میں قرآن نافذ کررہے ہیں ۔ رمضان میں کتنے تکمیل قرآن کی تقاریب منعقد کی گئیں۔  دعائیں ہوئیں ۔ ہر گلی محلے میں لیکن اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کیا ہم میں سے کسی نے قرآن کا حق ادا کرنے کی مقدور بھر کوشش کی؟

ہمارے ہاں تو رمضان بھی تہواربنادیا گیا ہے۔ پہلے تقاریرکم عمل زیادہ ہوتے تھے، اب ہر کوئی مقرربنا ہوا ہے،موٹیویشنل اسپیکرز توکھمبیوں کی طرح سامنے آرہے ہیں، ہردوسرے فرد پراسی کا ٹیگ ہےکہ لیکن ان کا بھی کہاعمل سے دور ہی ہے ۔

پہلے میڈیا اور پھر سوشل میڈیا نے  نئے نئے انداز سے  ہمارے ذہنوں کو قید کردیا ہے تخلیقی صلاحیتیں منجمد ہوگئیں ہیں ایک طرف بس کھانے کا چکر  ہے اور دوسری جانب  کمانے کا ہم کس طرح سوشل میڈیا کے قیدی بن گئے ہمیں احساس بھی نہیں ہورہا دشمن  یو ٹیوب ،ٹک ٹاکز فیس بک و دیگر ایپس کے ذریعہ ہمارا دل و دماغ قید کررہا ہے اور احساس بھی نہیں اپنے بچے تک تو ہم نے موبائل و ویڈیو گیمز کے حوالے کیے ہوئے ہیں جن پر راج ہی ان یہودیوں اور ان کے حواریوں کا ہے پھر ہم کیکر بو کر گلاب کھلنے کا انتظار کیوں کررہے ہیں ؟ صلاح الدین ایوبی ایسے پیدا نہیں۔ ہوتے سر پر پٹیاں باندھ کر ہاتھوں میں بینر و جھنڈے پکڑ کر پر زور نعرے و تقاریر سے خون زرا جو جوش مارتا ہے،وہ تھم بھی اسی تیزی سے جاتا ہے اگر کردار میں طاقت و مضبوطی نہ ہو تو ۔۔ یہ کرنا ہے ضرور کریں کہ لازمی ہے جذبات و احساسات کا اظہار لیکن صرف امداد سےاور فلسطین کے جھنڈوں و قومی علامتوں کی چیزیں سجانے سے فلسطینیوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

اس کے لیے ہمیں مستقل بنیادوں پر اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالتے رہنا ہوگا کہ بس بہت ہوا اس ظلم کو بند کرانے کے کے لیے اب حکومتیں آگے بڑھیں دباؤ ڈالیں حکومت پر کہ میک ڈونلڈ و کے ایف سی وغیرہ حکومتی سطح پر  بند کریں یہ ممکن نہیں تو عوام کو ذہنی طور پر آمادہ کریں کہ ان کا ایسا بائیکاٹ کریں خود مجبور ہو جائیں یہ اپنی برانچز بند کرنے کو کہ ہاتھی کو گرتے دیر لگتی ہے لیکن جب گرتا ہے تو آٹھ نہیں پاتا خود بھی اپنے منہ کو آرام دیں نہ کھائیں پیسوں کے ساتھ صحت بھی محفوظ رہے گی ۔

حکومت پر زور ڈالیں کہ  اپنی لوکل پروڈکٹس کا معیار بہتر کرکے زیادہ تعداد میں مارکیٹ میں لائیں خود بڑی چھوٹی دکانوں پر اس کی تشہیر کرنے اسے خریدنے پر زود دیں کوئی فرق نہیں۔ پڑتا اگر معیار اعلی نہ ہو کیا خبر یہ کم معیار کی چیزیں رب تعالیٰ کے ہاں ستر گنا بڑھ کر مل جائیں اور اہم کام مظاہرے کرنے ہی ہیں سفارت خانوں کے باہر بھی تو کریں کہ انہیں بھی احساس ہو  کہ جب تک اہل فلسطین کو ان کا حق  نہیں۔ مال جاتا تب تک۔ احتجاج اور یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنا ہےہرکچھ برس بعد اسی طرح مہم چلتی ہے اور پھر غبارے سے ہوا نکل جاتی ہے  ان کے مظالم اب نہ بھولنا ہے نہ بھولنے دینا ہے اقصی کی آزادی تک اس جنگ کو جاری رکھنا ہے ۔۔اپنے ہر عمل سے اہل علغزہ کو یہ احساس دلائیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ہم ان کا درد محسوس کرتے ہیں ہم ان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں آپنی زندگیوں میں معاملات میں۔

؎شادی بیاہ و خوشیوں میں سادگی اپنائیں کہ یہ ایمان کا تقاضہ تو ہے ہی وقت کا بھی ہے قرآن سے اپنا اور اپنے بچوں کا رشتہ جوڑیں فلسطینیوں کو دیکھیں انہوں نے قرآن کو اپنایا ہے اسے رٹا ہی نہیں یاد ہی نہیں کیا بل کہ اسے شعور کے ساتھ سینوں میں۔ اتارا ہے جب ہی تو نظر آتا ہے کہ ایک فرد جس کے خاندان کے کئی افراد دنیا سے جاچکے ہیں وہ مسکراتا بھی ہے اور یقین بھی رکھتا ہے کہ یہ دکھ ختم ہو جانے والے ہیں کیسے بھول سکتے ہیں اس بچے کو جو انتہائی بھوک میں بھی کھانا نہ ملنے پر خالی برتن لیے ہنس رہا تھا کیا اس بچی کو بھول سکتے ہیں جو صیہونیوں کو للکار رہی تھی کہ جو مرضی آئے کرلو ہم اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے ۔کتنی ہی تصویریں ہیں جو نگاہوں میں ٹھہر گئی ہیں کتنی ہی ویڈیوز ہیں جو دل میں اتر گئی ہیں بس انہیں صرف سراہنا ورشک نہیں کرنا ان سے سیکھنا ہے کہ جب قرآن پڑھنے والا قرآن کا فہم حاصل کرتا ہے تو حق گوئی و بے باکی اس کے کردار کا حصہ بن جاتی ہے وہ ایک اللہ سے ڈرتا اور اس سے ملاقات پر یقین رکھتا ہے ہمیں بھی ایسے ہی بننے کی کوشش کرنا ہے اہل فلسطین کو اپنے عمل سے پیغام دینا ہے کہ وہ دنیا میں تنہا نہیں ہم ہیں ان کے ساتھ ۔۔

 

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کے تحت کراچی سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ ،3000قیدیوں کا معائنہ

   کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کےتحت سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے لیے” جلدی امراض“ کامفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں 3000

... مزید پڑھیے

 ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی کوسہل بنایا وہاں متاثر بھی کیا: سعدیہ راشد

کراچی (نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز’’کیا

... مزید پڑھیے

الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت اساتذہ ومعلمات کی عید ملن تقریب

   کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے شعبہ مدارس تفہیم القرآن کے تحت ہفتے کی صبح عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مدارس کے اساتذہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کااعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل

... مزید پڑھیے

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

کھیل

کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، پی ای سی ایچ ایس گرلزاسکول کے نام

کراچی (نمائندہ رنگ نو)5ویں کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین اسکول ایسوسی ایشن ٹی کے جاوید

... مزید پڑھیے

پی سی بی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا جو رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

تجارت

ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر

... مزید پڑھیے

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

لاہور( شوبز ڈیسک ) فلم اسٹاروماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔

... مزید پڑھیے

پہلی شادی کے10منٹ بعد غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا: اداکارہ نادیہ خان

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا۔

... مزید پڑھیے

علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہن کر جانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

لہو میں بھیگے موسم (بلاک)

رملہ کامران

 لہو میں بھیگے تمام موسم

گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے

... مزید پڑھیے

عورت کیا چاہتی ہے۔؟   (بلاک)

خالدہ خرم

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری اس بھیڑ چال والی سوسائٹی سےچاروں طرف سے ایک ہی آواز آرہی ہے۔۔۔۔ عورت کے حقوق عورت کے

... مزید پڑھیے

میوزیکل بینڈ کیوں (ندااسلام)

ندااسلام

اللہ نے ہمیں اقوام عالم کی تاریخ کا علم دیا تا کہ ہم اس راہ عمل کو اختیار کرنے سےباز آجائیں جس نے عالیشان قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹا

... مزید پڑھیے