ماں جیسی ہستی

  نگہت فرمان

ماں! سماعتوں میں نقرئی گھنٹیاں بکھیرتا ہوا لفظ ہے!صاف، شفّاف،پاکیزہ اور منزّہ و مطہّر ,خلوص کا بہتا ہوا جھرنا اورمحبت و الفت، ہم دردی اور شفقت

کی ہر دم رواں بہتی ہوئی، پُرسکون ندی ہے ۔ماں! ایک عظیم نعمت ہے ۔ ماں اس کائنات کی سب سے قیمتی متاع اور عظیم سرمایہ ہے ۔ ماں ہی حاصل زندگی ہےاور ہے ہی کیا! ماں ایک چھتر چھایا ہے، گہری اور سُکون میںڈوبی ہوئی اک سرسبز و شاداب وادی ہے ماں!ہرسماج، قوم، قبیلے اور مذہب میں والدین کو بنیادی اور کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ ماں کا مرتبہ دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے۔ اسے کسی بھی گواہی کی ضرورت نہیں کہ سچائی، اخلاص، ایثار کا مجسم ہے ماں! ماں کا چہرہ دنیا کا سب سے حسین چہرہ ہے کہ جسے دیکھنا خالق کائنات زیارت کعبہ کے مترادف قرار دیتا ہے۔

باعثِ تخلیقِ کائنات، صادق و امین کائنات رحمت اللعالمینؐ نے فرمایا: ’’ جنّت تو ماں کے قدموں تلے ہے۔‘‘ رابعہ بصریؒ نے ماں سے اپنے تعلق کو بیان کرتے ہوئے کہا تھا: ’’جب میں دنیا کے ہنگاموں سے تھک جاتی ہوں اپنے اندر کے شور سے ڈر جاتی ہوں تو پھر میں اﷲ کے آگے جُھک جاتی ہوں یا پھر اپنی ماں کی گود میں سر رکھ کے جی بھر کے رو لیتی ہوں۔‘‘

شیخ سعدیؒ نے کہا تھا: ’’محبت کی ترجمانی کرنے والااگر کوئی عمل ہے تووہ صرف ماں ہے۔‘‘ حکیم الامت اقبال نے بتایا: ’’سخت سے سخت دل کو ماں کی پُرنم آنکھوں سے موم کیا جاسکتا ہے۔‘‘مسدس حالی جیسی شہرہ آفاق کتاب کےتخلیق کار الطاف حسین حالی نے کہا تھا: ’’ماں کی محبت حقیقت کی آئینہ دار ہوتی ہے۔‘‘ جان ملٹن نے کہا: ’’آسمان کا بہترین اور آخری تحفہ ماں ہے۔ ‘‘ شیلے کا کہنا ہے : ’’دنیا کا کوئی رشتہ ماں سے پیارا نہیں۔‘‘ اور بُوعلی سینا نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا:اپنی زندگی میں محبّت کی سب سےاعلیٰ مثال میں نے تب دیکھی جب سیب چار تھےاورہم پانچ، تب میری ماں نے کہا تھا مجھے سیب پسند ہی نہیں ہیں۔

ہم سب ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو عالمی سطح پر ’’مدر ڈے‘‘ منانے کا اہتمام کرتے ہیں، یہ جانتے ہوئے بھی ہر دن، ہر لمحہ ماں کے نام ہونا چاہیےلیکن چلیے غنیمت ہے یہ بھی کہ یہ دن تو مناتے ہیں جس میں رسمی طور پر ہی سہی ماں کی عظمت کو اجاگر کرنے اور اس کی بے ریا خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کی اپنی سی کوشش بھی کرتے ہیں۔

خود غرضی کے اس سیاہ دور میں شفقت، ایثار، قربانی، اخلاص، مروت و وفا اور محبت کا تنہا مجسم صرف ماں ہے۔ صرف ماں اور ماں تو ہر دور میں چاہے وہ کتنا بھی پرآشوب کیوں نہ رہا ہو۔ بس ماں ہی رہی ہے۔ ان تمام خوبیوں کی تنہا وارث اور اکلوتی مثال۔ اس کی ممتا کا کوئی متبادل نہیں ہو ہی نہیں سکتا کہ یہ اپنی ذات میں ایک انجمن ہی نہیں، منفرد اور یکتا بھی ہے۔

 ماں کی حیثیت مسلّم رہی ہے اور ہر دور میں ثابت اور تسلیم شدہ۔ ماں چاہے کوئی بھی ہو،کیسی بھی ہو، کسی خطےسے تعلق رکھتی ہو، کچھ بھی کرتی ہو ممتا عظیم ترین جذبے سے سرشار ہوتی ہے جو اسے قدرت کی جانب سے ودیعت کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں کوئی بھی شخص سارے دعوے کرسکتا ہے، سوائے اس کے کہ اس نے اپنی ماں کا حق ادا کردیا ہے، ایسا ممکن ہی نہیں ناممکن ہے۔

ایک بار ایک صحابیؓ نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اورعرض کیا : یارسول اﷲ ﷺ میں نے اپنی ماں کو اپنے کاندھوں پر بٹھا کر حج کروایا ہے، کیا میں نے ماں کا حق ادا کردیا ؟ آپؐ نے فرمایا: نہیں، تُو نے ابھی اپنی ماں کی ایک رات کے دودھ کا حق بھی ادا نہیں کیا۔

حضرت ابُوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضور ﷺ کی خدمت میں حاضرہوکرعرض کیا: یا رسول اﷲ ﷺ سب سے زیادہ کون اس کا مستحق ہے کہ میں اس کے ساتھ خیر خواہی کروں ؟ ’’ آپؐ نے فرمایا: تیری ماں۔ عرض کیا پھر؟ آپؐ نے فرمایا: تیری ماں۔ عرض کیا پھر؟ آپؐ نے فرمایا: تیری ماں۔ عرض کیا پھر؟ تب آپؐ نے فرمایا: تیرا باپ۔‘‘

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں نے رسول اﷲ سے عرض کیا: عورت پر سب سے بڑا حق کس کا ہے ؟ آپؐ نے فرمایا: شوہر کا۔ میں نے عرض کیا: اور مر د پر سب سے بڑا حق کس کا ہے ؟ آپؐ نے فرمایا: اس کی ماں کاہر اولاد فطری طور پر اپنی ماں پر بھروسا کرتی ہے۔ اس لیے کہ رب تعالیٰ نے ہر ایک انسان کے دل میں ماں کی محبت و عقیدت ودیعت کردی ہے۔ رب کائنات نے ہر ماں کو ممتا کے جذبے سے سرشار کیا ہے۔ اس رحمت خداوندی کا مظاہرہ آپ انسانوں میں ہی نہیں چرند پرند اور درندوں میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ دنیا میں ایسا کوئی آلہ ایجاد ہی نہیں ہوا، نہ ہوسکتا ہے جس سے ماں کے ایثار و قربانی اور پیار، شفقت و محبت کو ناپا یا تولا جاسکے۔

ماں کے بلندترین مقام کو آشکار کرنے کے لیے عہد نبویؐ کا یہ واقعہ ہماری بند آنکھیں کھولنےکےلیے کافی ہونا چاہیے۔ نبی کریم ﷺ کے زمانے میں ایک شخص قریب المرگ تھا مگر نہ تو اُس کی زبان سے کلمہ جاری ہوتا تھا اور نہ ہی اسے موت آتی تھی۔ وہ نہایت تکلیف میں تھا۔

صحابہ کرامؓ میں سے کچھ لوگ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ساری کیفیت بتائی۔ آپؐ نے دریافت فرمایا: کیا اس شخص کی ماں زندہ ہے؟ آپؐ کو بتایا گیا جی زندہ ہے مگر اس سے ناراض ہے۔ تب آپؐ نے فرمایا: اس کی ماں سے کہا جائے کہ وہ اسے معاف کردے۔ جب اس کی ماں نے اسے معاف کرنے سے انکار کردیا تو نبی کریمؐ نے صحابہ کرام ؓ کو حکم دیا کہ وہ لکڑیاں اکٹھی کریں تاکہ اُس شخص کو جلا دیا جائے،جب اُس کی ماں نے یہ حالت دیکھی تو فوراً اسے معاف کردیا۔ ماں کے معاف کرنے کے بعد اس کی مشکل آسان ہوئی اور اُس کی زبان پر کلمہ جاری ہوا اور وہ واصل بہ حق ہوگیا۔

آج کی مہذب دنیا میں ماں کا عالمی دن تو منایا جارہا ہے لیکن افسوس! حقیقت حال ہمارے دعوؤں کے برعکس ہے۔ ہم تو اسلام کے پیروکار ہیں جس نے ہمیں ہر حال میں ماں کی عظمت بتائی ہے اور نہ صرف بتائی ہے بلکہ اسے ہر حال میں مقدّم بھی کیا ہے۔ لیکن! کیا ہمارے سماج میں بھی اب ماں اسی مرتبے پر فائز ہے جس کا ہم دعوی کرتے ہیں؟ یہ تلخ سوال ہمارے سامنے ہے اور ہمیں اس کا جواب تلاش کرنا ہے ۔ اگر ہم نے اس کا جواب تلاش کرتے ہوئے ماں کے مرتبے کو پہچان لیا تو سمجھیے آج کے دن کی غرض و غایت پوری ہوئی، اور اگر نہیں تو سمجھیے، بدنصیبی کہیے کہ ہم نے صرف فیشن میں یہ دن منالیا جس کا حاصل حصول کچھ نہیں سوائے اپنی ذاتی تسکین اور دکھاوے کے۔

زندگانی کے سفر میں گردشوں کی دھوپ میں

جب کوئی سایہ نہیں ملتا تو یاد آتی ہے ماں!

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے