باپ بچوں کا ہیرو اور آئیڈیل

نگہت فرمان

زندگی کے کینوس میں خوبصورت رنگ رشتوں سےبھرتے ہیں۔یوں تو ہر رشتہ ہی اہم ہوتا ہےلیکن والدین کا رشتہ انوکھا اور ان

کی محبت ناقابل بیان ہے،جس طرح دریا کو کوزے میں بند نہیں کیا جاسکتا ،اسی طرح والدین کی محبت،ان کی شفقت وعنایات اتنی لامحدود ہیں کہ انہیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔۔زندگی ہر لمحہ رنگ بدلتی ہے ۔ ہر پل تبدیلی لاتا ہے اس تبدیلی میں اگر کوئی شے جامد و دائمی ہے تو وہ ہے والدین کی محبت ۔۔۔دنیا کی ہر تہذیب،رنگ ،نسل کے لوگوں کو دیکھ لیں نام جدا جدا ہیں لیکن محبت کا وہی رنگ و انداز ہے۔اولاد کی خواہش اور اس کی محبت یکساں ہے۔۔

ماں سے بڑھ کر اولاد کو کوئی نہیں چاہ سکتا یہ وہ جملہ ہےجو ہم بچپن سے سنتےآرہے ہیں اوریقینا~ایسا ہے بھی لیکن باپ سے زیادہ اپنی اولاد کے لیے تگ و دو کوئی  کرسکتا ہے ؟ دن بھرگھر کے باہرپیش آنے والے مسائل سے لڑ کےاپنا خون پسینہ بہا کہ اپنی اولاد کے سکھ و چین کا انتظام کرتا ہے۔ان کی راحت و آرام کےلیے  اسے کیا کیا کرنا پڑتا ہے کن مشکلوں سے مقابلہ  کرتا ہے۔  ان سب جھمیلوں سے اپنے بچوں کو دور رکھ کر ان کی تعلیم و تربیت کے لیے پریشان رہتا ہے۔ ہر وقت اسے یہ فکر ستائے  رہتی یہ غم کھائے جاتا ہے کہ ایسا انتظام کردوں کہ میرے بعد کوئی  پریشانی نہ ہو۔۔ہر لحظہ اپنی اولاد کے مستقبل کے لیے کوشاں رہتا ہے ۔ حالات ناساز ہوں یا سازگار فکر معاش اسے ہر وقت ستائےرکھتی ہے۔ باپ سراپا شفقت ہوتا ہے غرض اگر ماں کی ممتا کا کوئ مقابلہ نہیں تو باپ کی محبت کا کوئ نعم البدل نہیں۔۔

باپ یوں تو اپنےسب  بچوں کا ہیرو ان کا آئیڈیل ہوتا ہے۔جو ابتداء ہی سےانہیں انگلی پکڑ کرچلناسکھاتا ہے۔زمیں پرقدم جما کر کھڑے ہونا سکھاتا ہے ،زندگی کی اونچ نیچ سے آگہی دیتا ہے۔سرد و گرم حالات کا مقابلہ کیسے کرنا ہے یہ بتاتا ہے۔اولاد بالخصوص بیٹیاں اپنے والد ہی سےخود اعتمادی،دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سیکھتی ہیں۔ اسی لیے باپ میں بیٹوں سے زیادہ  بیٹیوں کے لیے تحفظ کا احساس ہوتا  ہے۔ان کا فخر ،ان کا غرور ہے، انہیں یقین ہوتا ہے ہم اگر لڑکھڑاۓ تو ہمیں سنبھالنےوالا ہمراا سائبان ہے۔ شجر سایہ دار ہے جس کی چھاؤں میں سکھ ملتا ٹھنڈک کا احساس ہوتاہے۔بیٹی اپنے گھر کی بھی ہوجاۓ تب بھی یہ احساس کم نہیں ہوتا بلکہ بڑھ جاتا ہے ۔اس کے سسرال کے سر د وگرم میں بھی باپ ہی کی شفقت سائبان کا کام کر رہی ہوتی ہے۔۔۔والد اگر ذمہ دار ہو ،نیک نام و بلند کردار ہو تو اولاد کے لیے  اس کی ہستی بہار اور نوید سحر کی مانند ہے ۔  ایسا رہبر و استاد جس کے بعد کسی درس گاہ کی ضرورت نہیں رہتی۔۔اگر ایسا نہ بھی ہو تو بھی اس کی اہمیت میں کمی نہیں ہوتی اپنے اطراف دیکھائے،ایسے والد بھی نظر آئیں گے جو بظاہر اپنی اولاد کے لیے  کچھ نہیں کر رہے لیکن ان کی بیٹیاں بالخصوص ان کی چھاؤں میں بھی سکھ تلاش کرتی ہیں۔

ان کے سائے میں بخت ہوتے ہیں

باپ گھر میں درخت  ہوتے  ہیں

باپ اگرسخت گیر بھی ہوں تو بظاہر ہوتےہیں۔ یہ اندر سے کتنےنرم دل ہوتے ہیں اس کامظاہرہ اس وقت ہوتاہےجب خدانخواستہ ان کے اولاد کسی تکلیف میں ہوتی ہے لیکن موجودہ دور میں اس  رشتے کی حساسیت و اہمیت ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے، والدین جو سراپا عظمت ہیں اپنا مقام کھو رہے ہیں، بدقسمت اولاد کے ہاتھوں بے تو قیرر ہو رہے ہیں۔ والد کی نارضی و رضا میں اللہ کی ناراضی و رضا ہے ۔ماں کے قدموں میں جنت ہے تووالد جنت کا دروازہ ہے ۔ اس سےزیادہ عظمت و سر بلندی کیا ہوسکتی ہے ؟اس کے باوجودہم دیکھتے ہیں کچھ لوگ بالخصوص نئی نسل کس طرح اپنے والدین کے ساتھ سلوک کررہی ہے۔اولڈ ہاؤسز کا رجحان ہمارے ہاں فروغ پارہا ہے ۔ الحمداللہ ابھی ہمارے معاشرے کی اکثریت اس برائی  سے دور ہے ،لیکن اگر ہم نے اپنی نسلوں میں یہ منتقل نہ کیا کہ والدین کی کیا اہمیت ہے۔اپنے رویوں سے انہیں یہ نہ بتایا کہ ان کی بات اور مشورہ ان کے تجربے ہمارےلیے باعث خیر ہیں، اس لیے ایک دن منا کر ہم ان کا حق ادا نہیں کر سکتے ہر دن ماں باپ کی عظمت کو سلام کا دن ہے۔ ہر  ان کے لیے مسکراہٹیں و خوشیاں بکھیرنے کا دن ہے۔  اللہ رب العزت نے تو ان کی طرف محبت سے دیکھنے میں حج جیسی عبادت کا ثواب رکھ دیا اور کیا چاہیے  ہمیں کہ یہی تو متاع حیات اور دائمی کامیابی کی کنجی ہے۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے