
نگہت فرمان
روحا نانا کی بہت ہی لاڈلی وچہیتی تھی روحا کی پیدائش کے دو سال بعد ہی اس کی والدہ کاانتقال ہوگیا تھا ۔والد روحا کی پیدائش سے پہلے ہی شہادت کا
رتبہ پاچکےتھے ۔روحا اپنے بڑے بھائی نضال سے چھ سال چھوٹی تھی نضال کمال کا بہادر وذہین بچہ تھا، آٹھ سال کی عمر میں قرآن حفظ کرچکا تھا۔ اس کی پرجوش تقاریردلوں کو گرماتی تھی لوگ رشک کرتے تھےکہ شہید والد کا بہادر بچہ اور روحا فطرتاً انتہائی حساس تھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر تڑپ جاتی ۔
نضال اس سے بہت خائف رہتا اسےسمجھاتاواقعات سناتا کہ ہم جس جگہ ہیں یہ معمولی نہیں ہم لوگ معمولی نہیں ہمیں بہادروں سےبھی بہادربننا ہے، دنیا ہمارے لیے کچھ نہیں کرے گی ۔ ہمیں اللہ کے آسرے پررہنا اور اسی سے طاقت پانا ہے۔ روحاجہاز کی تیز آوازسن کر بھی اپنےنانا کی گود میں چھپ جاتی تھی نانا کی گود اسےماں کی گودجیسی لگتی تھی۔ نانا بھی اسےبانہوں میں سمیٹ کرخوب پیار کرتے بہادری وجرات مندی کے قصے سناتے تاکہ وہ مضبوط ہو وہ جانتے تھے کہ ہم ستر سال سے طویل عرصہ سے حالت ج ن گ میں ہیں اور ہمیں ہر وقت معرکہ کے لیے تیار رہنا ہے لیکن روحا بہت معصوم و بھولی تھی اسے تو بلی کی چوٹ نے ایسا سہمادیا تھا کہ پورا دن ایک نوالہ اس کے حلق سے نہیں اترا اورنضال اس نے اسے ڈانٹا بھی نضال نے بلی کو مرہم پٹی کی اسے دودھ پلایا اور ڈبہ میں گرم بستر پر سلایا روحا کو سمجھایا کہ اگرکوئی زخمی ہو تو اس کو دیکھ کر بھاگتے نہیں، اس کی چوٹ پرمرہم لگاتے،اس کا خیال رکھتے ہیں۔ روحا کو خون دیکھ کر خوف آتا تھا کسی دوسرے کے درد سے بھی وہ تڑپ جاتی ہاں لیکن اس درد کا عادی تو ہمیں ہونا ہوگا ،نضال سمجھاتا لیکن نانا جانتے تھے کہ یہ ان کی روح کی روح ہےنا وہ بھی ایسی تھی گڑیا کے بازو ٹوٹ جانے پررونے والی اور پھر یوں ہواان کی نسبتاً پرسکون زندگی میں ہلچل مچ گئی۔ یہودیوں نے مکمل سکون سےتو انہیں کبھی بھی نہیں رہنے دیا تھا لیکن ظلم و ستم کے یہ پہاڑ اس سے قبل نہ ڈھائے گئے تھے ، ہر طرف لاشیں تھی بارود کی بو تھی خون کی ندیاں تھیں اور روحا تڑپ تڑپ جاتی وہ ساکت تھی ۔
اس کی معصوم مسکراہٹ چہرے سےغائب ہوچکی تھی وہ ہروقت نانا کےسینے سےلگی رہنا چاہتی تھی لیکن ایسا ممکن نہیں تھا نضال تو میدان جن گ میں تھا کہیں زخمیوں کو اٹھا کر اسپتال پہنچا رہا کہیں پانی پلارہا کہیں حوصلہ دے رہا کہیں تقاریر کر رہا کہ یہ ہمارے جذبوں کو شکست نہیں دے سکتے دنیا والے تماشہ نہ دیکھیں بہادروں کی طرح جئیں بی ت المق دس مسلمانوں کا ہے رہے گا فلسطین ہمارا ہے ہم مرجائیں گے لیکن اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے ۔
نضال اور روحا کی طبیعت و مزاج کا اتنا فرق تھا جتناعمروں میں نہ تھا ، بھائی کی باتیں وتقاریربھی اس کےساکت وجود میں ہلچل نہیں مچاتی تھیں وہ نانا ابوسے پوچھتی کہ جب بم گرتے ہیں توجولوگ مرتے ہیں ،ان سب کو تکلیف ہوتی ہےیاایک دم مرجاتے ہیں ؟ اسےنانا نےبتایا تھا کہ جوشہید ہوجاتے ہیں انہیں کانٹا چبھنےکے برابر تکلیف ہوتی ہےلیکن پھر سوچتی جو زخمی ہوتے ہیں انہیں تو ہوتی ہوگی "۔
وہ نانا سے کہتی بس دعا کریں میں بھی کرتی ہوں کہ میں جلدی جنت میں چلی جاؤں مجھےیہاں بہت ڈر لگتا ہے"نانا نے اسے اپنی بانہوں میں بھر لیتے سوچتے تم چلی جاؤ گی تو میں کیسے رہوں گا میری روح کی روح ہو ۔۔" اس رات روحا سکون سے اپنی گڑیا کو لپٹائے نانا کے پاس سوئی اتنی راتوں میں پہلی رات تھی کہ روحا جہازوں کی گڑگڑاہٹ اور بموں کی ہولناک آوازوں سے بھی نہیں جاگی نانا حیرت و پیار سے اسے دیکھتے رہے۔ کبھی اس کی آنکھیں چومیں تو کبھی ہاتھ ۔۔اسی اثناء ایک زوردار دھماکے کی اور ساتھ چیخ و پکار کی آواز آئی نانا اللہ اکبرکہتے مدد کے لیے باہر بھاگے نضال تو انہی میدانوں کا راہی تھا وہ نانا سے پہلے زخمیوں کی مدد کو پہنچ چکا تھا جب دونوں گھر واپس آئے تو ششدر رہ گئے گھر کا صرف وہ حصہ دھماکے سے متاثر ہوا تھا جہاں روحا سو رہی تھی ملبے کے نیچے سے اس کا وہ ہاتھ نظر آ رہا تھا جو نانا کے ہاتھوں میں تھا نانا چند لمحوں کے لیے ساکت ہوئے پھر ان کے منہ سے نکلا میرے رب میرے غم کو میری طاقت بنانا اور نضال اور وہ ملبہ ہٹانے لگے روحا جنت کی مکین بن چکی تھی شاید بغیر تکلیف سہے نضال کی آنکھوں میں آنسو تھے مگر زبان سے بس اتنا نکلا میری پیاری بہن آپ سکون سے جنت میں کھیلیے گا ہمارا انتظار کیجئےگا۔ ان شاء اللہ ہم ضرور ملیں گے اور نانا نے اسے گود میں بھر کر آنکھیں کھول کر آنکھیں چومیں ہونٹوں پر پیار کیا میری روح کی روح تم نے رات کو ہی کہا تھا نا دیکھو نہیں ہوئی نا زیادہ تکلیف یہ کہتے ہوئے آنسو آنکھوں سے نکل کر داڑھی کو ترکرگئے۔۔



































