اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران جوابی کاروائی کا حق رکھتا ہے ،پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔نجی ٹی
وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے خود مختار ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ۔
ایران کے ساتھ ایک واقعہ ہوا تھا لیکن الحمدللہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مستحکم ہیں۔ اس جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے اور اس جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔پاکستان فلسطین کیلئےدعاگو اور ان کا حمایتی ہے ،فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کو آزادی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کشیدگی بڑھے لیکن فلسطین میں قتل عام بند ہونا چاہیے ،پاکستان پائپ لائن بچھانے کی پوزیشن میں ہے اور ہم نے فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان پر اس وقت کوئی دباﺅ نہیں ہے، ایران کے سینئر فوجی افسر اس حملے میں شہید ہوئے، اپوزیشن کی جنگ اقتدار میں حصے کی ہے ،اگر چند مہینوں میں معیشت بہتر ہو جاتی ہے تو سیاسی محاذ پر خطرہ نہیں ہوگا ۔