لاہور (ویب ڈیسک ،فوتو فائل) مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 130لاہور سے کامیابی لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں
چیلنج کر دی ۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ۔
انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا، یاد رہے کہ 10 فروری کو لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔