پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے امن و استحکام کو فروغ حاصل ہوگا ،وزیر خارجہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری سے نہ صرف گہری قابل قدر شراکت

داری کو تقویت ملے گی، بلکہ یہ علاقائی امن و استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی ۔ وہ منگل کو یہاں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (سی آئی ایف سی) فورم سے خطاب کر رہے تھے، جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی قیادت میں دورہ کرنے والے اعلیٰ سطح سعودی وفدنے شرکت کی ۔ دورہ کرنے والے وفد میں سعودی وزیر برائے پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن آل فضلی ، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر، بندر ابراہیم الخریف، معاون وزیر برائے سرمایہ کاری، ابراہیم بن یوسف المبارک؛ سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، محمد مازیاد التویجری اور وزارت توانائی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے سینئر حکام شامل ہیں ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہدف سرمایہ کاروں بالخصوص سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ماحول پیدا کرتے ہوئے پاکستان کو اقتصادی سرگرمی اور اور جدت کے حامل مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔ وزیر خارجہ نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری باہمی ترقی اور خوشحالی ک کیلئے بھی مددگار ثابت ہوگی۔
وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو انتہائی قدر اور ادارہ جاتی نظام کے کے ذریعے بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اسلامی ورثے اور باہمی سٹریٹجک مفادات سے منسلک مضبوط تعلقات استوار ہیں اور سعودی وفد کے دورے نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار روابط کو اجاگر کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اور آزمو دہ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم عنصر ہے، جس کا مقصد روایتی طور پر برادرانہ تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم کا مقصد سرمایہ کاری کے حوالے سے متعلقہ عمل کو خوش اسلوبی سے انجام دینا اور فیصلہ سازی کو موثر بنانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے، ریگولیٹری فریم ورک کو ہموار کرنے اور پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے تیز رفتار عمل کو یقینی بنانے میں کونسل کا مرکزی کردار ہے۔ وزیر خارجہ ڈار نے کہا کہ پاکستان زرخیز زرعی زمین، فعال افرادی قوت ،معدنی وسائل ، متحرک آئی ٹی سیکٹر اور شمسی، ہائیڈرو اور ونڈ جیسی قابل تجدید توانائی کے وافر امکانات سے مالا مال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زرخیز زمین نے زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ پروسیسنگ میں بے شمار مواقع فراہم کیے ہیں، آبی وسائل کا ایک وسیع نیٹ ورک پاکستانکیلئے ریجنل فوڈ باسکٹ بننے کے امکانات پیدا کرتا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کے تحت کراچی سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ ،3000قیدیوں کا معائنہ

   کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کےتحت سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے لیے” جلدی امراض“ کامفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں 3000

... مزید پڑھیے

 ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی کوسہل بنایا وہاں متاثر بھی کیا: سعدیہ راشد

کراچی (نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز’’کیا

... مزید پڑھیے

الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت اساتذہ ومعلمات کی عید ملن تقریب

   کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے شعبہ مدارس تفہیم القرآن کے تحت ہفتے کی صبح عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مدارس کے اساتذہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کااعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل

... مزید پڑھیے

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

کھیل

کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، پی ای سی ایچ ایس گرلزاسکول کے نام

کراچی (نمائندہ رنگ نو)5ویں کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین اسکول ایسوسی ایشن ٹی کے جاوید

... مزید پڑھیے

پی سی بی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا جو رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

تجارت

ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر

... مزید پڑھیے

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

لاہور( شوبز ڈیسک ) فلم اسٹاروماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔

... مزید پڑھیے

پہلی شادی کے10منٹ بعد غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا: اداکارہ نادیہ خان

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا۔

... مزید پڑھیے

علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہن کر جانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

لہو میں بھیگے موسم (بلاک)

رملہ کامران

 لہو میں بھیگے تمام موسم

گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے

... مزید پڑھیے

عورت کیا چاہتی ہے۔؟   (بلاک)

خالدہ خرم

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری اس بھیڑ چال والی سوسائٹی سےچاروں طرف سے ایک ہی آواز آرہی ہے۔۔۔۔ عورت کے حقوق عورت کے

... مزید پڑھیے

میوزیکل بینڈ کیوں (ندااسلام)

ندااسلام

اللہ نے ہمیں اقوام عالم کی تاریخ کا علم دیا تا کہ ہم اس راہ عمل کو اختیار کرنے سےباز آجائیں جس نے عالیشان قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹا

... مزید پڑھیے