امیر جماعت اسلامی پاکستان کا حکومت کے خلاف بڑی تحریک کا اعلان

لاہو( نمائندہ رنگ نو) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےمنصب امارت کا حلف اٹھانے کے بعد منصورہ میں کارکنان کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے

ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی فارم 47اور جعلی جمہوری عمل سے مسلط کی گئی حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی، کارکن تیاری کریں،جو پارٹیاں سمجھتی ہیں الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اور ہماری تحریک میں شامل ہونا چاہیں، ہمارے ساتھ آ جائیں۔  76برسوں میں پاکستان کو کمزور کیا گیا، ملک کا نظام چلانے والے اپنی غلطی تسلیم کریں، آئین کو پامال کرنے والا ادارہ ہو یا فرد، اس کے خلاف سیاسی مزاحمت ہو گی جو ہمارا آئین و جمہوری حق ہے، اسٹیبلشمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ بہت ہو گیا،سب کواپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا پڑے گا، چندلوگ اپنے تجزیہ یا خواہش کی بنیاد پر ملک ٹھیک نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ہے۔اسٹیبلشمنٹ عوام کے ساتھ کھڑی ہو۔ کشمیر و فلسطین کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے، کشمیریوں کے خون پر بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی، بھارت کو خطے کا چوکیدار بنانے کی امریکی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چین دوست ملک ہے، بتایا جائے سی پیک پر کام کیوں نہیں ہو رہا؟ پاکستان ہمارے لیے مسجد کی طرح ہے، اس کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ حلقہ بندیوں کی سیاست کو خیرباد کہتے ہیں، پورا ملک ہمارا حلقہ ہے۔

تقریب حلف برداری میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین، کارکنان اور خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، پنڈال نعروں سے گونجتا رہا۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے اور اعلان کیا کہ جماعت اسلامی لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے ہفتہ 20اپریل کو لبیک یا اقصیٰ مارچ کا انعقاد کرے گی جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ تقریب حلف برداری سے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی خطاب کیا۔

امیر جماعت نے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ان سے رہنمائی لیتی رہے گی۔ جماعت کے فیصلے مشاورت سے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ جو بھی شخص ملک میں اقامت دین اورنظام کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتا ہے،ان کے لیے جماعت اسلامی کے دروازے کھلے ہیں۔ ”بنو قابل پروگرام“ کے ذریعے آیندہ چند برسوں میں دس لاکھ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی جو ملک کا مستقبل ہیں، خواتین کے حقوق اور انھیں وراثت میں حصہ دلوانے کے لیے جدوجہد کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، مایوسیاں پھیلانے والے عوام اور ملک کے دشمن ہیں، توانائی بحران کےخاتمہ کے لیے ایران پاکستان گیس پائپ لائن حل تھا لیکن اسے امریکی پریشر پر روکا گیا، آئی پی پیز کی 9ہزار میگا واٹ مہنگی بجلی کا بوجھ عوام برداشت کر رہے ہیں، چارفیصد لوگوں کے قبضے میں ملک کی 40فیصد زمین ہے، چھوٹے کسانوں کےساتھ ظلم ہو رہا ہے، آئی ایم ایف کو یہ ناانصافیاں نظر نہیں آ رہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بنیاد علم،تقویٰ، کردار و اخلاق پر ہے۔ ہم اس جمہوریت کی بات کرتے ہیں جس میں انسانوں کی رائے بالاتر ہو، لیکن یہ اللہ کی غلامی میں ہو۔ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے عالمگیر اسلامی تحریک کے ذریعے پوری دنیا کو جگایا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں دین کا فہم دے کر تحریک اسلامی سے جوڑ دیا۔ اخلاص کے پیکر میاں طفیلؒ، جدوجہد کے استعارہ قاضی حسین احمدؒ، فقر و درویشی کی علامت سید منور حسنؒ اور مجسم شفقت و محبت سراج الحق نے اس منظم تحریک کے لیے جو محنت کی ہے، اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے، مزید آگے بڑھائیں گے، ہم سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنے پر یقین نہیں رکھتے، فرد اور معاشرہ کی اصلاح کی ہمارا نصب العین ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اسلام ہی تمام دنیا کے مسائل کا حل ہے، ملک کی بہتری کے لیے اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی مذہبی گروہ نہیں یہ فرقہ واریت اور لسانیت سے پاک دین اسلام کی بات کرنے والے افراد کا ایک زبردست نظم ہے، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں،ہم ان لوگوں کی طرح نہیں جو وراثت، وصیت یا خاندانوں کی بنیاد پر سیاسی پارٹیاں چلاتے ہیں، چند الیکٹیبلز، جاگیرداروں،مقامی اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کاروں نے ملک یرغمال بنایا ہوا ہے، ہم سیاسی مزاحمت کے ذریعے وڈیرہ شاہی اور انسانوں کو انسانوں کا غلام بنانے والے نظام سے قوم کو آزاد کرائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ جماعت اسلامی گمشدہ افراد کا مسئلہ اٹھائے گی، ہم بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں، پنجابی، سرائیکی، اردو بولنے والے، سندھی، پشتون سب جماعت اسلامی کا حصہ ہیں، اگر ایک پر ظلم ہوتا ہے تو دوسرا اس کے خلاف آواز بلند کرے، ہم عصبیت پسند نہیں، ہم توڑنے نہیں جوڑنے والے ہیں۔ جماعت اسلامی کی کسی سے لڑائی ہے نہ تصادم،ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے سب کے ساتھ اصولوں کی بنیاد پر بات کریں گے۔ جماعت اسلامی سہارا دینے والوں اور لینے والوں کو ایکسپوز کرے گی، کسی کو جماعت اسلامی کا کندھا استعمال کرنے کی اجازت دیں گے نہ کسی کا کندھا استعمال کریں گے۔

 

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کے تحت کراچی سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ ،3000قیدیوں کا معائنہ

   کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کےتحت سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے لیے” جلدی امراض“ کامفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں 3000

... مزید پڑھیے

 ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی کوسہل بنایا وہاں متاثر بھی کیا: سعدیہ راشد

کراچی (نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز’’کیا

... مزید پڑھیے

الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت اساتذہ ومعلمات کی عید ملن تقریب

   کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے شعبہ مدارس تفہیم القرآن کے تحت ہفتے کی صبح عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مدارس کے اساتذہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کااعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل

... مزید پڑھیے

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

کھیل

کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، پی ای سی ایچ ایس گرلزاسکول کے نام

کراچی (نمائندہ رنگ نو)5ویں کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین اسکول ایسوسی ایشن ٹی کے جاوید

... مزید پڑھیے

پی سی بی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا جو رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

تجارت

ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر

... مزید پڑھیے

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

لاہور( شوبز ڈیسک ) فلم اسٹاروماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔

... مزید پڑھیے

پہلی شادی کے10منٹ بعد غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا: اداکارہ نادیہ خان

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا۔

... مزید پڑھیے

علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہن کر جانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

لہو میں بھیگے موسم (بلاک)

رملہ کامران

 لہو میں بھیگے تمام موسم

گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے

... مزید پڑھیے

عورت کیا چاہتی ہے۔؟   (بلاک)

خالدہ خرم

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری اس بھیڑ چال والی سوسائٹی سےچاروں طرف سے ایک ہی آواز آرہی ہے۔۔۔۔ عورت کے حقوق عورت کے

... مزید پڑھیے

میوزیکل بینڈ کیوں (ندااسلام)

ندااسلام

اللہ نے ہمیں اقوام عالم کی تاریخ کا علم دیا تا کہ ہم اس راہ عمل کو اختیار کرنے سےباز آجائیں جس نے عالیشان قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹا

... مزید پڑھیے