مملکت خداداد کا سلطان ٹیپو

عصمت اسامہ

کچھ کردار ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ! مسلمان ایک عظیم الشان تاریخ کی حامل قوم ہیں ,تاریخ کےاوراق پلٹیں تو قدم قدم پہ کوئی پر

شکوہ شخصیت اپنے جلال و جمال کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے-ان عظیم شخصیات نے تاریخ میں سنہرے ابواب رقم کئے ہیں جو آج بھی مشعل راہ ہیںسلطان حیدر علی کے بیٹے سلطان فتح علی ٹیپو کی پیدائش 20 نومبر 1750میں دیوانہالی میں ہوئی _ وہ ایک سچے مسلمان تھے ,وہ بیک وقت کتب بین بھی تھے اور سپہ سالار بھی قرآن پاک سے خصوصی شغف تھا اور ہر شاہی فرمان کا آغاز بسم اللہ الرحمان الرحیم سے کیا کرتے تھے_آپکو تقریبا "سات زبانیں آتی تھیں اورسائنسی علوم میں مہارت رکھتے تھے ۔یہ امر خوشگوار حیرت کا سبب ہے کہ دنیا میں راکٹ سازی اور میزائل ٹیکنالوجی کا موجد ٹیپو سلطان ہے جس نے 1792 میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کر کےدشمن کو شکست دی _امریکہ کے خلائ تحقیق کے ادارہ NASA کے میوزیم میں ٹیپو سلطان کے ایجاد کردہ راکٹوں اور میزائلوں کی تصاویر آج بھی جگمگا رہی ہیں _اتنا علم حاصل ہونے کے باوجود ظاہری ٹیپ ٹاپ سے دور تھے اور سادہ زندگی بسر کیا کرتے تھے _بادشاہ ہونے کے باوجود زمین پر کھدر بچھا کے سو جایا کرتے تھے ۔
سلطان فتح علی ٹیپو کی سلطنت 80 ہزار مربع میل پر پھیلی ہوئی تھی جبکہ فوجیوں کی تعداد 88 ہزار افراد تھی _آپکی ایک اور نایاب خوبی یہ تھی کہ اپنے نام اور ذات کا پرچار کرنے سے گریز کرتے تھے _خود نمائ سے بچنے کے لئے اپنے نام کا سکہ بھی جاری نہ کروایا _سلطان نے سرنگا پٹم میں ایک یونیورسٹی "جامع الامور "کے نام سے قائم کی جہاں دینی و جدید علوم سکھاۓ جاتے تھے _ایک پرنٹنگ پریس بھی لگوایا جہاں سے ایک ہفت روزہ اخبار اردو زبان میں چھاپا جاتا تھا ۔یہ اخبار افواج کو پڑھایا جاتا تھا _ٹیپو سلطان کی لائبریری میں تقریبا " 45 ہزار کتابیں تھیں ,انکے میر منشی زین العابدین شوستری نے "سلطان التاریخ "نامی کتاب تصنیف کی تھی جس کا پہلا حصہ "سلطان حیدر علی "اور دوسرا "ٹیپو سلطان "کے عہد حکمرانی (1789 )کے واقعات پر مشتمل تھا -مصنف زین العابدین نے یہ تاریخی واقعات ٹیپو سلطان سے سن کے قلمبند کئے تھے _
سلطان بہت سمجھدار اوردور اندیش حکمران تھا,وہ اس حقیقت کو جان چکا تھا کہ انگریز برصغیر میں صرف تجارت کی غرض سے نہیں آۓ بلکہ وہ یہاں کے سیاہ و سفید کے مالک بننا چاہتے ہیں۔اس خطرے کوبھانپتے ہوۓ اس نے ہندوستان کی ہر ریاست کو اتحاد کی دعوت دی لیکن وہ تنگ نظر حاکم اس حکمت عملی کو سمجھنے میں ناکام رہے اور مشترکہ دشمن کے خلاف متحد نہ ہوسکے۔دوسری طرف دشمن جو بہت عیار اور چوکنا تھا ۔اس نے ٹیپو سلطان جیسے سچے اور خداترس انسان کے خلاف افواہوں کا بازار گرم کردیا ,سنی سنائ باتیں بغیر تحقیق کے آگے بڑھتی گئیں اور ریاستوں کے حکمران ٹیپو کے خلاف ہوتے گئے -اس طرح راۓ سازی کر کے سلطان کے ارد گرد نفرت کا جال بن دیا گیا -ایک طرف سلطان کو اس کے ممکنہ حلیفوں سے دور کردیا گیا اور دوسری جانب سلطان کی صف میں غداروں کو پروان چڑھایا گیا ,مؤرخین لکھتے ہیں کہ انگریز افواج کی کثرت ,سلطان ٹیپو کے جزبہ ,جرات و شجاعت کے سامنے ٹک نہ سکتی تھی اگر اندرونی غداروں (میر صادق ,معین الدین ,غلام راجہ خان ,میر قاسم علی ,میر غلام علی, دیوان پورنیا )نے گھر کی بنیادیں نہ ڈھائی ہوتیں ۔
ٹیپو سلطان کے الفاظ تاریخ کے سنہرے اوراق میں ہمیشہ محفوظ رہیں گے ,جب 4 مئ 1799 کی نماز فجر کی ادائیگی کے بعد سلطان کے پرائیویٹ سیکریٹری نے انگریز کے حملے سے بچنے کے لئے دب کے صلح کی تجویز پیش کی تو سلطان ٹیپو نے جواب دیا
"ہم سالوں سے اس سلطنت خداداد کو جو ہماری رعایا با لخصوص مسلمانوں کی ملکیت ہے ,بچانے کی فکرکر رہے ہیں لیکن وزرا و افسران سلطنت ہی درپردہ اسکی تباہی کے درپے ہیں ,انسان کو صرف ایک دفعہ موت آتی ہے ,اس سے ڈرنا لا حاصل ہے ,اسکی کوئ اہمیت نہیں کہ وہ کب آۓ اور کہاں آۓ ,میں اپنی ذات کو مع اپنی اولاد کے ,دین _محمدی ,علی ' صاحبھا الصلو'ہ والسلام پر نثار کرنے کا فیصلہ کر چکا ہوں _"زندگی کے ان کٹھن حالات میں چند ہندو نجومیوں نے کچھ پیشگوئیاں کرکے سلطان کی ہمت کمزور کرنے کی کوشش کی مگر سلطان نے ان پیشگوئیوں کو چنداں اہمیت نہ دی البتہ فقرا و مساکین میں خیرات و صدقات بانٹ کے رب کو راضی کرنے میں لگ گیا -انگریزوں نے جنرل بیرڈ کی قیادت میں سرنگا پٹم کے قلعہ پر کئ اطراف سے دھاوا بول دیا _ٹیپو سلطان کے متعین کردہ حفاظتی دستے (سیکیورٹی )کو ایک سازش کے تحت پہلے ہی ہٹادیا گیا تھا ,چنانچہ دشمن کو اندر داخل ہونے میں کوئ چیز مانع نہ ہوسکی _ٹیپو سلطان نے اپنے وفاداروں کے ساتھ مردانہ وار مقابلہ کیا ,جن میں مردو خواتین سب شامل تھے _عین گھمسان کی جنگ میں جب ایک خادم نے آپ کو دشمن سے صلح کی ترغیب دینا چاہی تو سلطان نے اس نازک موقع پر یو ٹرن لینے سےانکار کردیا ,آپ جلال میں آگئے اور اپنا تاریخی جملہ کہا : "شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے !" اور چومکھی لڑائ لڑتے ہوۓ جام شہادت نوش فرمایا -جنرل ہیرس نے ٹیپو سلطان کے شہید جسم کو دیکھا تو بے اختیار نعرہ لگایا ۔
"آج سے ہندوستان ہمارا ہے !"اس معرکہ شہادت میں سلطان فتح علی ٹیپو کے کم و بیش بارہ ہزارمردو خواتین نے اپنے سلطان کے وقار اور دھرتی کے ناموس کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا _ملت اسلامیہ کا یہ بطل _جلیل سرنگا پٹم کے لال باغ میں آرام فرما ہے ,اور ہر سچے و نڈر انسان کے دل میں زندہ ہے !!
~ جس دھج سے کوئ مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے ,اس جان کی تو کوئ بات نہیں۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے