ناراض ماں

لطیف النساء

ہم کتنے خراب ہوتےجا رہے ہیں اور کس قدر بے ادب بد لحاظ! کہ ہمیں احساس بھی نہیں رہا کہ ہم تو انسان تھے" خلیفتہ الارض" ہمیں تو جانوروں سے

بھی  بد ترگرداناجا رہا ہے، بالکل صحیح ہی تو ہے۔ رب کا فرمان ہے کہ" زمین پر فساد نہ کرو " اور یقین مانیے یہی بات تو ساری عمر ماں بھی سکھاتی رہتی ہےکہ ایک دوسرے سے پیارو محبت سےرہو، سارے بچے مل جل کر کھیلو کودو، کھاؤ مگرآپس میں مل کر رہو۔ چھوٹوں کا خیال کرو۔  بڑے ہو توبڑائی دکھاؤ، صبر کر کے صبر سکھاؤ،  جلو نہیں، غرور نہ دیکھاؤ،  نہ حسد کرو، اللہ کی تقسیم پر راضی رہو۔

اگر کہیں ظلم ہوتا دیکھو تو ظالم کے ہاتھ روکو اور اس کوظلم سے روکو! کیوں؟ تاکہ دنیا کا امن برقراررہے، خوف نہ طاری ہو،سکھ چین ہو یہی تو سکونِ زندگی اورسکونِ قلب ہے۔ جب سب لوگ ایک دوسرے کے خیر خواہ ہوں گے،دُکھ سکھ کے ساتھی ہوں گے،خوشیاں اورغم بانٹیں گے تو غم خود بخود مفقود ہو جائے گا اور یہ زمین یہ مادرِ زمین اپنے سینے پر اس پُر امن ماحول کو دیکھ کر نہال ہو جائے گی،  قدرت رحمت کے خزانے تم پر وار دے گی اور عظیم مادر ماں تمہارے لئے نعمتوں کے خوان سجاتی رہے گی۔  نہ زلزلوں کی دل دہلانے والی دھڑکنیں دیکھائے گی۔  نہ قحط سالی نہ خشک سالی آسمان بھی رحمتیں اور برکتیں نازل کرے گا،نہ طوفانی بارشیں ہوں گی، نہ بجلی سے کوئی جانی و مالی نقصان ہوگا،  نہ تیز آندھیاں اور برستی آگ کی کی گرمی تمہاری مشکلات میں اضافہ کرے گی۔ آج تم کتنے معصوم بنے پھرتے ہو؟ اپنے کرتوت تو دیکھو؟ آج کیا روز ہی خبروں میں ہلاک ہونے والے انسانوں کی تعداد جانوروں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے کہ جی گھریلو جھگڑے ہیں۔

بیوی کے تین بھائی یا میاں کے والد والدہ اور بہنیں ہلاک، کوئی چھری سے وارتو کوئی گولی کا نشانہ، کسی کو جلا کر ماراجارہا ہےتو کسی کو زہر دے کریا پھانسی دےکرمارا جا رہا ہے، کہیں کاروباری معاملات تو کہیں ازدواجی معاملات میں قتل و خون ہو رہا ہے،بے روز گاری اور مہنگائی کا بہانہ بھی ہےاور بعض جگہ حقیقت بھی،اس چکر میں بھی قتل وغارت عام ہے۔ماں توبھوکی پیاسی بھی رہ جاتی ہے مگرفساد نہیں  چاہتی! ماں کیلئے سب سے بڑاغم یہ ہوتا ہے کہ اس کی اولاد بہن بھائی نہ لڑیں! ہمیشہ ایک دوسرے سے مل جل کررہیں،  خوش رہیں، دکھ سکھ سانجھے ہوں!مگر آپ خود بتائیں کیا ایسا ہے؟ گھر گھر میں پنگے چل رہے ہیں کہیں بھائی بہنوں کا منہ دیکھنے کے روادارنہیں تو کہیں بہنوں نے تو کیا ماں تک  نے مرنے پر کندھا نہ دینے کیلئے بھائی بیٹوں کوقسم دے رکھی ہے۔کہیں شوہر بیزار، کہیں میاں جی بیوی کے تو کیا پورے سسرال کے سر پرسوار، مان نہ مان میں تیرا مہمان! تو ہی میراشکار والا معاملہ!کیا فساد فی الارض نہیں؟ کیا یہ ما در زمین اس سے خوش ہو گی؟ وہ تمہارا اتنا خیال رکھتی ہے کہ اس کے سینے پر تم اکڑتےہو۔ دندناتے ہو پھر بھی مرنے پرتمہیں اپنی آغوش میں لے کر قبر میں تمہیں سمولیتی ہے،تمہارے تعفن کو پھیلنے تک نہیں دیتی۔ اس طرح تمہاری محافظ بن جاتی ہے۔ یہ تو صرف معاملات اور رشتوں کی بات ہے اس سے آگے آئیے کیسے زمین کو کاٹ کباڑبنایا ہوا ہے؟ پان، گٹکے، بھنگ، چرس،  صفائی ستھرائی نا م کو نہیں،جگہ جگہ گندگی، کچرا پھینکنا،  ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، بدترین نکاسی آب، پانی کی قلت،جگہ جگہ کنویں کھود کھود کر تباہی الگ مچائی، گھروں فلیٹوں کے چکروں میں دوستی دشمنی میں بدلتی جارہی ہے۔

نا جائز تجاوزات عروج پر ہیں،سرعام بے ایمانی کہ درخت بھی لگا کر زمینوں پر قبضے کئےہے جارہے ہیں توکہیں لوگوں کا ہوا پانی تک بند کر دیا گیا ہے۔بند گلی گویا گندی گلی ہرعلاقے کا ضروری علاقہ شاید مجرموں، چرسیوں، بھنگ پینے والوں کیلئے مستقبل کے منصوبے ہیں۔ مزید براں  فلیٹ سسٹم کی وجہ سے نیچے دکانوں کے آگے اور گھروں کے آگے نکلے بلڈ بینکوں کےناجائز اشتہارات، دکانوں کے چھجے اوپرسے کچروں کےڈھیر،چیتھڑے، کپڑے، جوتے،کھانے پینے کی اشیاء،  گلی خشک، سڑی گلی اشیاء یہاں تک کہ پیمپر اورغلیظ چیزیں جنہیں صاف کرنا بھی نا ممکن ہو،عجیب ماحول دوستی کے بجائے ماحول دشمنی کو بڑھاتے بڑھا تے قتل و غارت اور جنگ و جدل کا سامان لئے ہوئے تیار ہیں جب کہ ہمارے سامنے فلسطین پر اسرائیلیوں کے ظلم اوراس کو نہ رکوا کر مزید تمام لوگوں نے ظلم کیا۔ مادر ِ زمین کیلئے تکلیف دہ بات نہیں؟ کیا بندوں کی ان مجرمانہ حرکات پر یہ زمین خوش ہوگی؟ جو لمحہ بہ لمحہ امن کو نہ صرف غارت کر رہا ہے بلکہ ہزاروں مخلوقِ خدا کا قاتل بنا ہوا ہےتو ملکوں ملکوں میں ان کی اپنی عوام میں سے ظلم و بربریت، چوری چکاری، ڈاکہ زنی،  لوٹ مار، ناپ تول میں کمی تو کہیں ذخیرہ اندوزی، بہروپئے،لٹیرے خواجہ سراؤں اصل سے نقل تک فحاشی عریانی اوربے حیائی کے ساتھ زمین پرچھاتی جارہی ہے، مختلف مافیاز ہرقسم کی مافیاز کے ساتھ ساتھ امن کے رکھوالے تک زمین پر کیا کیافساد کررہے ہیں! اس صورت میں ماحول دوستی تو کیاماحول دشمنی بھی پناہ مانگتی ہوگی۔ اسی میں ارتھ ڈے بنانایاماحولیاتی دن بنانا"میری ما در زمین، ماں " کیلئےکبھی بھی خوشی کا باعث نہیں ہوسکتی تو یقینا میری ماں ناراض ہے۔اس عظیم خاموش ماں کےبےپناہ انعامات پرجو آپ تمام کیلئے بیجھی جارہی ہے! ہمیشہ سے اس کا سلوک عاجزانہ مدبرانہ ہے اسے ناراض رکھنا جائز ہے؟ نہیں نا!تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ ہر لحاظ سے عدل وانصاف کرنا چاہئے اور اپنے ماحول کو ہر طرح کے ماحول کو بحری بری اورفضائی ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر اپنے کردار کونیک اور پر امن رکھ کر ہمیشہ اسی کی طرح اس پر امن قائم رکھنے کی مرتے دم تک کوشش کرنا، ماحول دوست بن کر رہنا اور محبت پیار، محنت کے ساتھ مل جل کر اتحاد سے رہ کر ہی اس دھرتی ماں کی ناراضگی کو دور کرنا چاہیے۔  اس سے پہلے کہ ہم شرمندہ بھی نہ ہوں اور موت آجائے اور ماں ہمیں ناراضی میں قبول کرے، اسے منا لیں! یہی اس دن کی اس ماں کی عظمت کی فرمانبرداری ہوگی اورماں کی رضامندی تو میرے رب کی رضا مندی کے ساتھ جڑی ہے۔ سب کو معلوم ہے رب راضی تو سمجھو "آخرت کی کامیابی"  یہی تو چاہیے سب کو۔

شہر شہر کی خبریں

الخدمت کے تحت کراچی سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ ،3000قیدیوں کا معائنہ

   کراچی (نمائندہ رنگ نو )الخدمت کےتحت سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کے لیے” جلدی امراض“ کامفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں 3000

... مزید پڑھیے

 ٹیکنالوجی نے جہاں انسانی زندگی کوسہل بنایا وہاں متاثر بھی کیا: سعدیہ راشد

کراچی (نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز’’کیا

... مزید پڑھیے

الخدمت مدارس تفہیم القرآن کے تحت اساتذہ ومعلمات کی عید ملن تقریب

   کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے شعبہ مدارس تفہیم القرآن کے تحت ہفتے کی صبح عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں مدارس کے اساتذہ

... مزید پڑھیے

تعلیم

بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کااعلان (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹرسید شاہد ظہیر کے مطابق بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل

... مزید پڑھیے

میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک )میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 ءاور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول

... مزید پڑھیے

جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل (تعلیم)

کراچی(تعلیم ڈیسک ،خبر ایجنسی ،فوٹو فائل )ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے میٹرک بورڈ میں تمام سالانہ امتحانی فارم 2024جمع

... مزید پڑھیے

کھیل

کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، پی ای سی ایچ ایس گرلزاسکول کے نام

کراچی (نمائندہ رنگ نو)5ویں کراچی اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین اسکول ایسوسی ایشن ٹی کے جاوید

... مزید پڑھیے

پی سی بی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے پروگرام کا اعلان کردیا جو رواں سال کے آخر میں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

سندھ گیمز کیلئے تائیکوانڈو کراچی کی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

کراچی( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک)تائیکوانڈو کراچی نے خان لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس میں 18 ویں سندھ گیمز 2024 کے لیے تائیکوانڈو

... مزید پڑھیے

تجارت

ملک بھر میں اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر

... مزید پڑھیے

حکومت نے لٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی بھی مہنگی کرنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

... مزید پڑھیے

کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا

اقوام متحدہ /رام اللہ (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا۔

... مزید پڑھیے

غزہ کے پونے چھ لاکھ فلسطینیوں سے قحط محض ایک قدم دور ہے:اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ اسرائیل فلسطینیوں تک امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے، جس کی وجہ سے غزہ

... مزید پڑھیے

بھارت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر پر پابندی میں5سال کی توسیع کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا

لاہور( شوبز ڈیسک ) فلم اسٹاروماڈل میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا۔

... مزید پڑھیے

پہلی شادی کے10منٹ بعد غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا: اداکارہ نادیہ خان

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا۔

... مزید پڑھیے

علیزے شاہ نے بولڈ لباس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہن کر جانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

رمضان میں کھائیں پئیں مگراحتیاط سے

قرۃ العین صدیقی

رمضان اللہ تبارک وتعالیٰ کا مہینہ ہےیہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔رمضان المبارک میں مسلمان اللہ کی بندگی اختیارکرتے ہیں،رحمت

... مزید پڑھیے

مزیداریخنی پلاؤ بنایئے

 آسیہ محمد عثمان

گائے کا گوشت___آدھا کلو

... مزید پڑھیے

تپتی دوپہرمیں بنائیں کھٹی دال اورچاول

نزہت ریاض

کراچی کا موسم ہمیشہ معتدل ہواکرتا تھا یہاں کبھی اتنی شدید گرمی نہیں پڑتی تھی جتنی کچھ گزشتہ چند سال سےہورہی ہے، اس کی سب سے بڑی

... مزید پڑھیے

بلاگ

لہو میں بھیگے موسم (بلاک)

رملہ کامران

 لہو میں بھیگے تمام موسم

گواہی دیں گے کہ تم کھڑے تھے

... مزید پڑھیے

عورت کیا چاہتی ہے۔؟   (بلاک)

خالدہ خرم

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری اس بھیڑ چال والی سوسائٹی سےچاروں طرف سے ایک ہی آواز آرہی ہے۔۔۔۔ عورت کے حقوق عورت کے

... مزید پڑھیے

میوزیکل بینڈ کیوں (ندااسلام)

ندااسلام

اللہ نے ہمیں اقوام عالم کی تاریخ کا علم دیا تا کہ ہم اس راہ عمل کو اختیار کرنے سےباز آجائیں جس نے عالیشان قوموں کو صفحہ ہستی سے مٹا

... مزید پڑھیے