اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مطیع اللہ جان کے اغوا کی خبروں پر
مجھے تشویش ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت مطیع اللہ جان کی بحفاظت فوری واپسی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ مطیع اللہ جان کا اغوا صرف میڈیا کی آزادی اور جمہوریت پر نہیں بلکہ ہم سب پر ایک حملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج مطیع اللہ جان اٹھائے گئے ہیں، کل ان کی جگہ آپ یا میں بھی ہوسکتے ہیں۔