
کراچی (نمائندہ رنگ نو )ماہر جنرل فزیشن ومسیحا ڈاکٹرثمین خان ہفتے کو علی الصبح انتقال
کرگئے(اناللہ وانا الہ راجعون)
ڈاکٹر ثمین خان دو روز سے معمولی علیل تھے،تاہم ہفتے کو علی الصبح دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کی عمر 56 برس تھی ۔ڈاکٹر ثمین خان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پڑھائی ۔
نماز جنازہ میں ڈاکٹرز ،سماجی شخصیات سمیت مختلف مکتہ فکر کے افراد اور مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بعد ازاں انہیں ایئر پورٹ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپر دخاک کر دیا گیا ۔
کورونا کی پہلی لہر کے دوران آپ کا ہیلتھ گائیڈ چینل کیلئے " کورونا کی وبا " سے متعلق انٹریو بھی کیا گیا تھا ۔آپ الخدمت کراچی سے منسلک تھے۔
ڈاکٹر ثمین خان طویل عرصے سے الخدمت کراچی سے منسلک تھے اور وہ کورنا کی پہلی لہر سے اب تک کراچی اور اس کے مضافات میں منعقد کیے جانے والے فری میڈیکل کیمپوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی خدمت میں مصروت تھے۔جبکہ انہوں نے اقامت دین کی سربلندی کیلئے بھی بھر پور جدوجہد کی ۔




































