
ڈاکٹر طارق شہزاد تبسم
نکھری ہوئی وادی سے محبت ہے ہماری
آزادیِ کشمیر ضرورت ہے ہماری
ہم سچک کے محاذوں پر لڑ اکرتے ہیں لوگو
اللہ کی جانب سے بھی نصر ت ہے ہماری
حق چھین لیا کرتے ہیں حقدار ہمیشہ
ہندو تیرے قبضے میں امانت ہے ہماری
ہم ٹوٹ تو جاتے ہیں مگر جھک نہیں سکتے
تاریخ پہ روشن یہ حقیقت ہے ہماری
تاحدِ نظر دیکھنا بارش ہے لہو کی
ہم جیتے ہیں شہزادیہ ہمت ہے ہماری




































