
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام)پاکستان بیت المال کورنگی اوراحساس پناہ گاہ کی انتظامیہ کی
خصوصی درخواست پرالخدمت کی جانب سے کورونا اور ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کیا گیا، جبکہ اورنگی میں بھی احساس پناہ گاہ میں اسپرے کیا گیا ۔
الخدمت کے رضاکاروں نے بیت المال کے مختلف شعبہ جات میں اسپرے کیا ،بعدازاںاحساس پناہ گاہ کے رہائشی کمروں اور دفاتر میں اسپرے کیا ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سید وسیم اختر ،سپروائزروقار علی اور الخدمت کے ذمہ داران موجود تھے ۔پاکستان بیت المال کی انتظامیہ کی جانب سے کراچی کی جانب سے تعاون پر اظہار تشکر کیا گیا ۔ دریں اثنا ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر بھی سر ااٹھا رہی ہے ۔
اس ضمن احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے ۔راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کورونا کی تیسری لہر کے دوران بھی شہریوں کی آگاہی کے ساتھ ساتھ اسپرے کا عمل جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا جراثیم سے پاک اور صاف ماحول کا قیام وقت کی ضرورت ہے ۔




































