اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا :حافظ نعیم الرحمن

کراچی ( ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو اپنے

دورے سعودی عرب کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں حالیہ اسرائیلی درندگی اوردہشت گردی کے خلاف مشترکہ اعلامیہ پیش کرنا چاہیے تھا،دوریاستی حل کا مطلب غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے،اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا،ملک کے اندر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کرنا آئین سے غداری ہے،حماس کی تحریک،مزاحمت اور جدوجہد کی علامت ہے ان کے جذبات اورحوصلے بلند ہیں،عالم اسلام کے عوام کو سامراجی قوتوں اور سامراج کے ایجنٹوں و اآلہ کاروں سے نجات کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی جو طبقہ اشرافیہ اور حکمران ٹولے کی صورت میں ہم پر مسلط ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد بیت المکرم یونیورسٹی روڈ پر فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی غاصب افواج کی نماز جمعہ اور تراویح کے دوران مسجد اقصیٰ میں فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 9بچوں سمیت 20سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور600سے زائد کے شدید زخمی ہونے کے خلاف اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، پاکستان میں موجود فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما و سرپرست مسلم پرویز نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے خیبر خیبریا یہود جیش محمد ؐ سوف یعود کے نعرے لگواتے ہوئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ فلسطینی بچے،نوجوان، خواتین، اسرائیل کے خلاف جہاد کرکے فرض کفایہ اداکررہے ہیں اور پوری امت کو جدوجہد اور مزاحمت کا پیغام دے رہے ہیں، نہتے فلسطینی اسرائیلی بندوقوں اور گولہ باری کے جواب  میں پتھر سے مقابلہ کررہے ہیں،حماس کے پاس کوئی فوجی سازو سامان اور بڑی ٹیکنالوجی موجود نہیں، ان کے راکٹ ہی اسرائیلی افواج پر ابابیل بن کر گررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی مسلمان شہادتیں، قربانیاں اور گرفتاریاں دے کر قبلہٌ اول کی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں،ہمارا فرض ہے کہ ان کی ہر ممکن حمایت اور پشتیبانی کی جائے اور جو کام و ذمہ داری حکمرانوں کی ہے انہیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،ہمارے حکمرانوں کو اسرائیل کے خلاف بات کرنے اور توہین رسالت ؐ کے حوالے سے فرانس کے سفیر کو بے دخل کرنے پر ملک کی بدحال معیشت یاد آجاتی ہے،جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ہماری معیشت کی یہ بدحالی انہی حکمران ٹولے کی وجہ سے ہے جو مسلسل ہم پر مسلط ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن   نے کہاکہ بدقسمتی سے ملک کا مین اسٹریم میڈیا اسرائیل مظالم کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے اپنا وہ کردار ادا نہیں کررہا جو کرنا چاہیئے تھا،BBC,CNNاور مٖغربی میڈیا فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کو فلسطینیوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان تصادم قراردے کر حقائق کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے،ہمارے میڈیاپر بھی کشمیر اور فسلطین کے حوالے سے امت مسلمہ کے احساسات و جذبات کی ترجمانی نہیں کی جارہی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ آج بھی ماضی کی طرح اسرائیل کی سرپرستی کررہا ہے،معصوم بچوں کو شہید کرنے اور نمازیوں کو مسجد کے اندر عبادات سے محروم کرنے پر بھی اسرائیل کی مذمت نہیں کررہا۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین انبیاء کی سرزمین ہے اور اسرائیل کی ناجائز او رناپاک ریاست طاقت اور قوت کے زور پر قائم کی گئی ہے، 74سال سے مسلسل فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، انہیں بے دخل کیا جارہا ہے اور دنیا بھر سے صیہونیوں اور یہودیوں کو لاکر آباد کیا جارہا ہے اور اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کشمیریوں کی آبادی کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہاہے، کشمیر میں تقریباً ڈیڑھ سال سے مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو لگا ہوا ہے اور کشمیریوں کو عملاً محصور کردیا گیا ہے،آج مسئلہ کشمیر اور فلسطین دنیا کے دوبڑے اور سلگتے مسائل ہیں،فلسطینیوں اور کشمیریوں کے احساسات وجذبات کے مطابق ان کو حل کیے بغیر دنیا کی امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہاکہ فلسطین کے موجود حالات کی سنگینی کا احساس کرنے کی ضرور ت ہے،حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے،مسئلہ فلسطین کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتااور نہ اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے۔مسلم پرویز نے کہاکہ 75سال سے فلسطینی مسلمان اسرائیل کے خلاف برسر پیکار ہیں، اسرائیل کی افواج مسلسل مظالم ڈھارہی ہیں،موجودہ حالات کوئی نئی بات نہیں، فلسطینی نوجوان جذبہ جہاد اور شوق و شہادت سے سرشار ہوکر اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور جدوجہد میں مصروف ہیں،قبلہئ اول پر اسرائیلی تسلط اور قبضہ قبول نہیں کیا جاسکتا۔#

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

بچوں کا عالمی دن اور فلسطین کی ادھوری مسکراہٹ ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

بچے! معصوم بچے! جیسے قدرت کے باغ میں کھلتی ہوئی خوشبو سے معطر کلیاں۔۔۔ نرم و نازک، رنگوں میں ڈوبی ہوئی ننھی ننھی تتلیاں، جنہیں دیکھتے ہی

... مزید پڑھیے

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری 

قسط نمبر 4

وقت: صبح کے 10 بجے، اتوار کا دن۔

... مزید پڑھیے

عالمی یوم مرد ۔۔۔ (صبااحمد/ کراچی)

صبا احمد

سن1999میں ٹرینڈاڈاینڈٹوباگو  کے تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم ٹیلکنگھ نے اپنےوالد کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مردوں کا عالمی

... مزید پڑھیے