
کراچی ( رنگ نو ڈیسک ) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب بانی ٹرسٹ مرحوم رحمت بھائی کی روایت کو براقرار رکھتے ہوئے
عیدالاضحی پر 500سے زائد مستحقین وضرورت مندوں میں عید الاضحی پرقربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ۔
قربانی کا گوشت تمام ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچایا گیا ،جبکہ رحمت ٹرسٹ کے مرکز سے بھی مستحقین وضروت مندوں کو گوشت فراہم کیا گیا ۔رحمت ٹرسٹ کے رضاکاروں نے لوگوں میں گوشت تقسیم کیا ۔
اس موقع پر چیئر مین رحمت ویلفیئر ٹرسٹ ،سابق ٹاؤن ناظم نیو کراچی ٹاؤن شفیق الرحمن عثمانی اورسیکریٹری خالد صدیقی نے گوشت کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی ۔شمع کلیم ،دین محمد ،فیضان اشرف،عمران جاوید ودیگر قربانی کے گوشت کی تقسیم کے عمل میں شریک تھے۔
دریں اثنا شفیق الرحمن عثمانی نے رحمت ٹرسٹ کے تحت فی سبیل اللہ قربانی میں حصہ لینے والے مخیر حضرات سے اظہار تشکرکیا اور کہا کہ فی سبیل اللہ قربانی میں شرکت کرنے والوں نے غریبوں اور ضرورت مندوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کر کے بڑی نیکی کمائی ہے ۔اللہ پاک انہیں اس کا اجر ضرور دے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس عید الاضحی پربھی 500سے زائد مستحقین تک گوشت پہنچایا گیا ،جس سے 5ہزار افراد نے استفادہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ رحمت بھائی کے مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا ،تاہم ان کی وصیت کے مطابق ٹرسٹ کے تمام امور جاری ہیں




































