
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور کرپٹ ٹولے نے 27 مارچ کو جلسے کا اعلان کیا ہے، انہیں سمجھ
آگئی ہے ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکتے ہیں۔
سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن کے 172 لوگ پورے نہ ہوں وہ ڈی چوک پر 10 لاکھ لوگ لانے کا حق ہی نہیں رکھتے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے سلیکٹڈ وزیر اعظم نے عوام میں کھڑے ہو کر غریبوں کا مذاق اڑایا، عمران خان صاحب ہمیں معلوم ہے آپ کا اعمال نامہ کیا ہے۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عوام آپ کے مافیاز کی لوٹ مار کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، آپ ملک میں روزگار اور معیشت کا کباڑہ کرنے آئے تھے، آپ نے قوم کو 22 ہزار ارب کا مقروض بنایا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں آپ کا آلو پیاز کی قیمتوں سے کوئی سروکار نہیں، آپ 10 لاکھ لوگوں کا دعوی کر رہے ہیں 10 لوگ بھی نہیں آئیں گے۔




































