
عارف والا ( ویب ڈیسک )فرانس کی لڑکی نوجوان کی محبت میں گرفتارہو کرماں کےساتھ پاکستان پہنچ گئی،اسلام قبول کر کے عارف والا کے نوجوان کو جیون
ساتھی بنا لیا ۔
عارف والا کےنوجوان علی رضا کی فرانسیسی لڑکی جیمن سےسوشل میڈیاپردوستی ہوئی تھی اوریہ دوستی بعدازاں محبت میں تبدیل ہوگئی،بلآخر جیمن اپنی ماں کے ساتھ پاکستان آئی اور کلمہ طیبہ پڑھ کرمسلمان ہوگئی ساتھ عارف والا کے نکاح خواں نے نکاح بھی پڑھایا ۔نکاح کے بعد جوڑے کا کہنا تھا کہہ وہ خوش ہے ۔انشااللہ اب وہ زندگی کی نئی شروعات کریں گے ۔




































