
کراچی /لاہور/کوئٹہ /پشاور(رپورٹ :یاسمین شوکت )ملک بھرمیں جہاں مساجد رونقیں بڑھ جاتی ہیں ۔وہاں نمازیوں کیلئے افطار کابھی اہتمام کیا جاتا ہے۔یہ
اہتمام ہر سال ملک کے طول وعرض کی مساجد میں کیا جاتا ہے،
گزشتہ برسوں کی طرح اس برس بھی کراچی ،لاہور،کوئٹہ اورپشاورسمیت ملک کےدیگر شہروں میں نمازیوں کیلئےافطار کا اہتمام کیا گیا ہے اور اس کیلئے حضرات کی جانب سے معاونت کی گئی ۔
مساجد میں ہونے والی افطار سے نمازیوں کےساتھ ساتھ مسافر بھی بھرپور استفادہ کرتے ہیں ۔مخیر حضرات اور مساجد انتظامیہ کا یہ جذبہ قابل قدر ہے کہ وہ ماہ مقدس میں دسترخوان کو اتنا وسیع کرتے ہیں کہ کوئی بھی نمازی یا مسافر اس سے اسفادہ کیے بغیر نہیں رہ پاتا ۔
مساجد میں نمازیوں کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے ۔مساجد میں آنے والے نمازی ان انتظامات پر خوش ہیں اور اللہ اور مساجد انتظامیہ کے شکر گزار ہیں ۔




































