
ملتان(طلحہٰ صدیقی / نمائندہ رنگ نو) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی ملک بھر میں سیاسی کارکنوں اور لوگوں نے
جشن منایا۔مٹھائیاں تقسیم کیں۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی ن لیگ کے کارکنان سڑکوں پرنکل آئے۔آتش بازی کی اور نعرے بازی کی۔
اس موقع پرمسلم لیگ ن کے کارکنان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا۔شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا۔




































