
کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کےتحت گڈاپ ٹاؤن اور کورنگی انڈسٹریل ایریامیں مفت میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا گیا،جس میں سیکڑوں
بچوں ،خواتین اور بزرگوں کا معائنہ کیا گیا ۔
الخدمت کواطلاع ملی تھی کہ گڈاپ کے علاقے گوٹھ جان محمد مریدہ کنڈ جھنگ میں گیسٹرو کا مرض پھیلا ہوا ہے اوراس مرض کی وجہ سے لوگ شدیداذیت کا شکارہیں اورگیسٹرو کے مرض کے سبب ایک خاتون اور دوبچے بھی جاں بحق ہو چکے ہیں ۔الخدمت نے وہاں کیمپ کا اہتمام کیا اور ڈاکٹرہمایوں فرخ، ڈاکٹر سید سنورعلی نقوی اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے وہاں متاثرہ افراد کا معائنہ کیا اور انہیں ادویہ تجویز کی گئیں جبکہ گیسٹرو کے بعض مریضوں کو موقع پر طبی امداد بھی دی گئی ۔اسی طرح الخدمت نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں لگا ئے گئے کیمپ میں بھی سیکڑوں افراد کا معائنہ کیا ،وہ افراد جنہیں الخدمت کی جا نب سے ڈاکٹروں نے دوائیں تجویز کیں انہیں مفت ادویہ دی گئیں۔ ڈاکٹروں نے کیمپ میں آنے والے افراد کو گیسڑو کے مرض سے متعلق آگاہی فراہم کی اوراحتیاظی تدابیر بھی بتائیں ۔
اس موقع پر معززین اور علاقہ مکینوں نے الخدمت کراچی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اورامید ظاہرکی کہ الخدمت آئندہ بھی اس طرح کے کیمپس منعقد کے گی ۔




































