
کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کراچی نےہیلپنگ ہینڈ ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے تعاون سے بہادرآباد میں آراو واٹر فلٹریشن پلانٹ
کا افتتاح کر دیا ۔گزشتہ روزآر او واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح سی ای اوہیلپنگ ہینڈ ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ جاوید صدیقی نے کیا۔اس موقع پر ایچ ایچ آرڈی کراچی چیپٹر کے صدرکاشف غیاث ،الخدمت کے ڈائریکٹرآرفن کیئر پروگرام فاروق کملانی، سابق یوسی چیئر مین جنید مکاتی، فاروق سمیع، منیجر کلین واٹر پروجیکٹ سعد اکبر ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔
افتتاح کے بعد خصوصی دعاکروائی گئی اور ایچ ایچ آرڈی کے وفد کو پلانٹ کا دور ہ کروایا گیا اور اس کے فنکشن سے متعلق بتا یا گیا ۔انہیں بتا یا گیا کہ علاقے کے لوگوں کو صاف پانی کے پلانٹ کی ضرورت تھی۔ پلانٹ کے قیام کے بعد یومیہ سیکڑوں لوگ اس سے استفادہ کر سکیں گے۔ الخدمت کے پاس واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری موجود ہے، جہاں تمام پلانٹس کے پانی کے نمونوں کی وقتاً فوقتاً جانچ کی جاتی ہے اور پانی کے معیار کا خاص خیال جاتا ہے ۔ اس وقت کراچی میں الخدمت کے تحت 53واٹر فلٹریشن پلانٹس قائم ہیں اوران پلانٹس سے ماہانہ لاکھوں لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔
سی ای او ہیلپنگ ہینڈریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ جاوید صدیقی کہا کہ الخدمت سےپرانا تعلق ہے۔ایچ ایچ آر ڈی الخدمت کے ساتھ دیگر شعبوں کے علاوہ صاف پانی کے شعبے میں بھی کام کر رہی ہے ۔ماضی میں بھی الخدمت کے ساتھ مل کرکئی پلانٹس قائم کیے ہیں ۔آئندہ بھی الخدمت کے ساتھ مل کر کام کر تےرہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت کا صاف پانی کے حوالے سے کراچی شہرمیں بڑا کام ہے، ہمیں الخدمت پر اعتماد ہے۔ فاروق کملانی نے کہا کہ یہ الخدمت اور ہیلپنگ ہینڈریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے بہادر آباد کیلئے تحفہ ہے۔ الخدمت شہر کے ہر علاقے میں ایسے پلانٹس قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔کراچی کے لوگوں کو بھی یہی مسئلہ ہے۔ الخدمت شہریوں کو معیاری اور صا ف پانی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے مالیت سے نصب کیا گیا یہ پلانٹ بہادرآباد کو کو صاف پانی کی سہولت فراہم کرے گا ۔




































