
کراچی ( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے مفت آئی ٹی کورسز پروگرام ” بنو قابل “میں کامیاب ہونےوالے طلبہ کے انٹرویوز کاسلسلہ چوتھے روز بھی
جاری رہا۔
الخدمت کے مرکزی دفتر میں ہو نے والے” گرافکس ڈیزائننگ “کے انٹرویوزمیں سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی اور اپنی بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے الخدمت ”بنو قابل“ انٹرویو سیشن کا دورہ کیا۔ طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور انٹرویو کے تمام مراحل کو دیکھا ۔
اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر چیئریٹی آسٹریلیا انٹرنیشنل رانا وجاہت علی خان اورڈائریکٹر الخدمت ہیلتھ فاو ¿نڈیشن سفیان احمد خان اورالخدمت کے دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔راشد قریشی نے الخدمت ”بنو قابل “آئی ٹی کورسز کے پروگرام کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی ۔
انہیں بتایا گیا کہ کلاسز کا آغاز ماہ جنوری سے کر دیا جائے گا۔ اس کیلئےالخدمت نے شہر کے مختلف علاقوں میں آئی ٹی ٹریننگ سینٹر قائم کر دیئے ہیں ۔انہیں بتایا گیاالخدمت نے باغ جناح میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے دو مراحل میں ایپٹیٹیوٹ ٹیسٹ کا اہتمام کیا تھا، جس کے پہلے مرحلے میں لڑکوں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا تھا ۔اب ان کے انٹرویوز کیے جا رہے ہیں ،جبکہ لڑکیو ں کے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا ۔ دونوں ٹیسٹ میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔ نوجوانوں کو صبح اور شام کی کلاسز میں ماہر پروفیشنلز ان نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ اس کیلئے الخدمت نے ایک پورا نظام ترتیب دیا ہے۔
اس موقع پرڈاکٹرصد ر الخدمت فاؤڈیشن پاکستان حفیظ الرحمن نےکہا کہ مجھے یہاں آکر بے انتہا خوشی ہوئی ہے کہ الخدمت کراچی نے یہاں نوجوانوں کیلئے اتنا بڑا پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام دیکھ کر میرا دل بھی کررہا ہے کہ میں داخلہ لوں۔نوجوانوں کیلئے” بنو قابل پروگرام“ تاریخ کا بڑا پروگرام ہے۔ یہ نوجوانوں کے روشن مستقل کا پروگرام ہے۔مفت آئی ٹی کورسز کے اس پروگرام کو انشاللہ ملک بھر میں پھیلائیں گے ۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو الخدمت بنو قابل آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے مرکزی ٹدیننگ سینٹر کا بھی دورہ کروایا گیا ۔




































