کراچی (نمائندہ رنگ نو) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اگر تبدیل شدہ نتائج کی تصحیح نہیں کی گئی تو ہم پورے
پاکستان میں بھرپور احتجاج کریں گے۔
ادارہ نورحق میں رات گئے پریس کانفرنس کر تےہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کل پریس کانفرنس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ کارکنان شہر بھر میں اظہار تشکر ریلی نکالیں۔ عوام کا شکریہ ادا کریں۔ جمعہ 20جنوری کو یوم تشکر منایا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمیشن آفس غربی میں دھرنا ختم کررہے ہیں،آج بدھ کو دوپہر3بجے پھر جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر فارم 11کے مطابق رزلٹ جاری کریں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ہم پر امن اور شریف لوگ ہیں۔ اگر فارم 11کے مطابق رزلٹ کے نتائج کی تصحیح نہ کی گئی توہم اپنے احتجا ج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔