
کراچی ( نمائندہ رنگ نو )چیف ایگزیکٹوالخدمت کراچی نویدعلی بیگ نے کہا ہےکہ الخدمت پاکستان کی جانب سےغزہ ( فلسطین ) میں امدادی
سرگرمیاں جاری ہیں اور وہاں الخد مت اپنےفلسطینی بھائیوں کی مدد کر رہی ہے۔
اس کام کیلئے الخدمت مختلف پارٹنر فلاحی تنظیموں کی مدد حاصل ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین کی صورتحال سنگین ہے۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں یومیہ سینکڑوں شہادتیں ہو رہی ہیں ۔ پینے کے پانی، خوراک اور ادویات کی قلت ہے ۔لاکھوں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور اور کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار موجود ہیں ،جبکہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری جارہی ہے ۔اسرائیلی فوج کی جانب سے اب اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
نوید علی بیگ نے کہا فلسطین کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ۔ جنگ کےنتیجے میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے ۔الخدمت کے رضاکار زخمیوں کو نہ صرف طبی امداد فراہم کر رہے ہیں بلکہ انہیں خوراک اور صاف پانی اور دیگر سامان بھی پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا اس وقت وہاں ہزاروں لوگ زخمی ہیں ،جنہیں صحت کی سہولتوں کی ضرورت ہے ۔ان متاثرین کو خوراک ،صاف پانی ادویات کی ضرورت ہے ۔الخدمت فلسطینی بھائیوں کو مختلف ذرائع یہ سامان پہنچا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں فلسطینی بہن بھائی پاکستان اور دوسرے مسلم ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے اہل پاکستان خصوصاً اہل کراچی سے اپیل کی کہ وہ اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیں اور نقد عطیات الخدمت کو دیں ۔




































