
کراچی/لاہور /کوئٹہ /پشاور( نمائندگان رنگ نو) ملک بھر عید الفطر کی وجہ سے بازاروں کی رونقیں بڑھ گئیں ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بازاروں کا رخ کر رہی ہے اوراپنی
پسند کی خریداری کر رہی ہے ۔اس وقت خواتین اپنی پسند کےملبوسات خرید رہی ہیں ،بچے نئے کپڑوں کے ساتھ ساتھ گھڑیاں ،پرس اور دیگر پسند کی اشیا خرید رہے ہیں ۔ لڑکیاں ملبوسات کے ساتھ ساتھ میچنگ کی اشیا کی تلاش میں ہیں ،جبکہ مہندی کی خریداری بھی کی جا رہی ہے،خواتین عید الفطر کی تمام خریداری کے ساتھ ساتھ چوڑیوں میں بھی دلچسپی لے رہی ہیں ۔کوئٹہ،پشاور ، لاہور اور کراچی کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں لوگوں کا رش ہے ،لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے قوت خرید متاثر کی ہے ،مگر عید تو منانی ہے ۔





































