کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بارکھان میں بازیاب ہونے والی خاتون گراں ناز کا کہنا ہے کہ آج ہم 4 سال بعد آزاد ہو گئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق بازیاب ہونے والے
بچوں اور خاتون کی خاندان کے سربراہ سے ملاقات کرائی گئی۔۔ خان محمد مری نے کہا کہ شرکاءسے اپیل کرتا ہوں دھرنا ختم کر دیں،بچوں کی بازیابی کیلئے کردار ادا کرنے والوں کا مشکور ہوں۔
گراں ناز کا کہنا تھا کہ آج ہم 4 سال بعد آزاد ہو گئے ہیں۔میرے بچوں کی لاشیں میرے حوالے کی جائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مغوی خاتون گراں ناز،بیٹی اور چار بیٹوں کو بازیاب کرایا گیا۔ پولیس اور لیویز نے مختلف علاقوں میں خان محمد مری کے اہلخانہ کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا،لیویز حکام کے مطابق خان محمد مری کی اہلیہ اور پانچ بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
مغوی خاتون گراں ناز،بیٹی اور بیٹوں کو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سے بازیاب کرایا گیا، مغویوں کی بازیابی کیلئے 4 ٹیموں پر مشتمل 120 جوانوں نے حصہ لیا تھا،ملزمان کو چھاپے کی اطلاع پہلے ہی مل گئی تھی، جس کے باعث وہ موقع سے پہلے ہی فرار ہو گئے تھے۔
خان محمد مری کی بیوی گراں ناز،بیٹی اور ایک بیٹے کو بارکھان بارڈر ایریا سے بازیاب کرایا گیا۔دو بیٹے ڈیرہ بگٹی بارکھان بارڈر ایریا اور ایک بیٹا دکی کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا تھا۔
عدالت نے دوران سماعت صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے عبدالرحمان کھیتران کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔