
حیدرآباد (ویب ڈیسک)حیدر آباد قومی شاہراہ پر تیز رفتارکار ڈرائیور سےبے قابو ہو کر الٹ کر برساتی نہر میں جاگری، جس کے باعث کار میں آگ بھڑک
اٹھی جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے 7افراد جل کر جاں ہو گئے۔
بدقسمت خاندان کراچی و حیدرآباد سے عید کی خریداری کرکے اپنے آبائی دیہات صفر سولنگی نزد کاھی ماچھی مورو جا رہا تھا کہ ا سکرنڈ کے نزدیک ان کی کار نمبرٹی 990سوزوکی آلٹو برساتی چندن نہر کے پل سے ٹکرا کر نیچے کھائی میں جاگری اور کار میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 50سالہ محمد افضل سولنگی ولد محمد صدیق سولنگی اس کی45سالہ زوجہ خاتون عیسیٰ سولنگی دو بہنیں 30سالہ ثمینہ سولنگی ولد محمد صدیق سولنگی 14سالہ مہک سولنگی ولد محمد صدیق سولنگی 17سالہ انعم سولنگی 11سالہ فلک سولنگی اور8سالہ انیتا سولنگی شامل ہیں جل جانے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق لاشوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے زریعے سکرنڈ ہسپتال سے ان کے آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا ہے، جہاں پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہو ا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔




































