
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام) اپنے والد،پھپھو،قریبی افراد اورپارٹی کے دیگررہنماؤں کے ہمراہ بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے پیپلز پارٹی کے
نوآموز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل انتہائی حساس ریاستی معاملات پر متنازع اور ناپسندیدہ بیانات دے رہے ہیں۔ تاہم اداکارہ وینا ملک نے اب بلاول کو ان کے بیانات کے حوالے سے کرارا جواب دے دیا ہے۔
بلاول نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ’’ کیا حکومت نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء اب تک ہٹایا؟، نہیں!‘‘۔
’’کیا پیپلز پارٹی کے پرامن اور جمہوریت پسند سیاسی کارکن اب بھی زیرحراست ہیں؟، جی ہاں!‘‘۔
وینا ملک نے بلاول کی اس ٹویٹ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آئینہ دکھادیا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’ جن کرپشن الزامات کا آپ لوگ سامنا کررہے ہیں، کیا آپ اور آپ کی پارٹی نے ان کے خلاف ثبوت دیئے ہیں؟، جی نہیں !‘‘
’’ کیا آپ اور آپ کی پارٹی اصل مسئلےکرپشن سے عوام کی توجہ ہٹارہی ہے؟، جی ہاں!‘‘۔




































