
لاہور (ویب ڈیسک )معروف اینکر پرسن نے تھپڑ رسید کرنے والے وفاقی وزیر کیخلاف مقدمہ کیلئے تھانہ ماڈل ٹاﺅ میں
درخواست دیدی۔
درخواست میں موقف اپنایا کہ وہ شادی کی تقرمیں اپنے دوست سے بات کررہے تھے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے 10سے12غنڈوں کے ساتھ ان پر حملہ کیااورتشدد کا نشانہ بنایا گیا،جبکہ قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ تقریب میں ان کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،گورنر پنجاب چوہدری سرور اور تحریک انصاف کے کئی رہنما اور نامور شخصیات بھی موجود تھیں۔ان کے پاس واقعہ کے چشم دید گواہ بھی موجود ہیں۔




































