
لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکار احمد علی بٹ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو عورت مارچ سے زیادہ حقوق
اور تحفظ فراہم کیا ہے۔ اداکار نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر ہنسی آتی ہے کہ سوشل میڈیا پر تمام لوگ ایک غلط موضوع پر متحرک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہ تو ماروی سرمد کے حامی ہیں اور نہ ہی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے حامی ہیں کیونکہ اگر ایک شخص ٹی وی پر گالی گلوچ کر رہا ہے تو دوسرا شخص سوشل میڈیا پر لوگوں کے لئے ہتک آمیز الفاظ استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس مغربی تحریک کے حامی نہیں بن سکتے ہیں جہاں صرف خواتین یا مرد کی جنس بارے بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین نے خواتین کو اس مارچ سے زیادہ تحفظ اور حقوق دیئے ہیں۔




































