
لاہور(فن وفن کار ڈیسک) اداکار اعجاز اسلم نے اپنے کریئر کے پہلے ڈرامے ”کشکول“ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ انہوں نے تصاویر
شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج بھی لوگ انہیں اس ڈرامہ سیریل میں نبھائے جانے والے مشہور کردار ’روشو‘ سے پکارتے ہیں اور سیما زیدی، غالب کمال اور ان سمیت 4 اداکاروں کا پہلا ڈرامہ تھا۔ ہدایت کار ہ نصرت شاہین کا یہ ڈرامہ ”کشکول“ 1993 میں نشر کیا گیا اور اپنے دور کا ایک مقبول ترین ڈراموں میں شامل ہے۔




































