
اسلام آباد (شوبز ڈیسک)اداکارہ ثنافخر نے کہاکہ وہ منفی لوگوں سے دور رہتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی زندگی کے
کچھ اصول بنا رکھے ہیں جن میں ایک اصول ایسے لوگوں سے دور رہنا ہے جو منفی سوچ کے مالک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک منفی انسان کو مثبت حالات میں بھی کوئی نہ کوئی مسئلہ نظر آتا ہے اور وہ ذاتی طور پر خوش نہیں رہتا ہے اور نہ دوسروں کو رہنے دیتا ہے۔





































