
لاہور ( شوبز ڈیسک ) اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ اپنے اوپر منفرد کردار ادا کرنے
والی اداکارہ کی چھاپ لگوانا چاہتی ہوں ،بدقسمتی سے ہمارے ہاں فلم انڈسٹری کو وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی یہ مستحق تھی۔
عروہ نے ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوںکو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔عروہ حسین نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ تک لیجاسکتے ہیں۔ نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اصلاحی تنقید کا کبھی برا نہیں مناتی لیکن ہمارے ہاں تنقید برائے تنقید کرنے والوں کی تعداد ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہے۔





































