
اسلام آباد(شوبز ڈیسک ):اداکارہ حریم فاروق نے کہاکہ کبھی بھی خود کو کم تر مت سمجھیں ۔
انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لئے جاری پیغام میں لکھاکہ کبھی خود کو کم تر نہ جانیں کیونکہ رب العزت نے سب کو خاص بنایا ہے اور یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم خود کو خاص سے عام کردیں یاخود کو خاص تر بنا لیں ۔ انہوں نے کہاکہ خود کو پہچانیں اور کسی کے سامنے اپنی ذات کو نظر انداز مت کریں چاہے آپ کے سامنے کتنا ہی باصلاحیت انسان کیو ں نہ ہو۔





































