
اسلام آباد(ویب ڈیسک )اداکارہ اور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہاکہ شوبز میں آنے کی وجہ سے ان
کی ذاتی زندگی ختم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انہیں شوبز میں آنے پر انہیں شہرت ملی وہیں ان کی ذاتی زندگی بہت نظر انداز ہوئی ہے کیونکہ اداکارہ بننے کے بعد ا نہیں لوگوں کے مثبت رویوں کے ساتھ ساتھ منفی رویوں کا سامنا کرنا پڑا جسے شروعات میں قبول کرنا ان کے لئے کافی مشکل تھا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اداکاری کریں گی لیکن ٹک ٹاک ویڈیوز کے بعد انہیں کئی پراجیکٹ کے آفرز آئیں جنہیں اداکارہ کو قبول کرنا پڑا ۔ ایک سوال پر انہو ں نے کہاکہ ان کی فیملی بہت تعاون کرتی ہے اور ان کے گھر والے چاہتے ہیں کہ وہ فلموں اور ڈراموں میں کام کریں ۔ جنت مرزا ہدایت کار سید نور کی نئی فلم باجرے دی راکھی میں جلوہ گر ہوں گی ۔





































