
لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکار ہ ایمن خان نے کہا ہے کہ ڈراموں میں کام نہ کرنے کی
وجہ زندگی کو بھرپور طریقے سے جینا ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ انہوں نے بچپن سے ہی کام کرنا شروع کر دیا اور تین برسوں میں انہوں نے بہت کام کیا جس میں ان کی زندگی بالکل نظر انداز ہو گئی ۔
ایمن خان نے کہا کہ اب انہیں موقع ملا ہے کہ وہ اپنی زندگی کو بھر پور طریقے سے گزاریں اور یہ دیکھیں کہ زندگی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی عمر مہنگے مہنگے بیگز لے کر یونیورسٹی جانے کی تھی تو وہ ڈراموں کی عکسبندی میں مصروف ہوتی تھیں۔
انہوں نے بیٹی امل بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے وقفہ لینے کی وجہ امل بھی ہے کیونکہ وہ ابھی بہت چھوٹی ہے اور ان کی نظر میں خاندان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔





































