اسلام آبا(شوبز ڈیسک )اداکارہ عروا حسین نے کہا ہے کہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی فلم نہ
کرنے کی وجہ انتہائی مصروف شیڈو ل تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر کی فلم نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ فلم کی عکس بندی ہو رہی تھی کہ اچانک وہ تاخیر کا شکار ہو گئی اور اس کے بعد انہیں فلم کے لیے جو تاریخ دی گئی وہ اس پر کسی دوسرے پراجیکٹ میں مصروف تھیں جس کی وجہ سے وہ فلم نہیں کر پائیں۔
انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر اس بات پر بہت ناراض بھی ہوئے اور انہوں نے بہت غصہ بھی کیا لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا جس کا انہوں نے استراف بھی کیا لیکن یہ وڈیو وائرل نہیں ہوئی۔
انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا۔ عروا حسین ڈرامہ سیریل" امانت" میں پہلی بار عمران عباس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں صبور علی، ہارون شاہد، صرحا اصغر، سلمان سعید، بابر علی، اسد صدیقی، صبا حمید اور گوہر رشید شامل ہیں۔ ڈرامے کے ہدایت کار شاہد شفاعت جبکہ مصنف رخسانہ نگار ہیں۔