
لاہور( شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ و پرفارمرندا چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ایک
علیحدہ پہچان بنا ئی ہے کامیابی سے اپنا سفر آگے طے کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور فن ایسا شعبہ ہے جس میں انسان کا ٹیلنٹ بولتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستانی فلمیں بزنس کررہی ہیں یہ خوش آئند ہے امید ہے ملکی فلمی صنعت جلد اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہوجائے گی جس کے لئے ہم سب متحد ہیں۔





































